اب اس کمپنی نے پیش کیا شاندار آفر ، ایک مرتبہ کرائیں ریچارج اور سال بھر کریں فری کالنگ

بی ایس این ایل نے اپنے پری پیڈ صارفین کیلئے کمال کا پلان پیش کیا ہے ، جس میں ایک مرتبہ ریچارج کرانے پر سال بھر کیلئے فری کالنگ کی سہولت ملے گی ۔

Jan 11, 2019 01:11 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 01:12 PM IST

بھارت سنچار نگم لمیٹڈ ( بی ایس این ایل ) نے اپنے پری پیڈ صارفین کیلئے کمال کا پلان پیش کیا ہے ، جس میں ایک مرتبہ ریچارج کرانے پر سال بھر کیلئے فری کالنگ کی سہولت ملے گی ۔ اس کے ساتھ ہی سبھی صارفین کو پانچ جی بی ڈیٹا بھی ملے گا ۔ اس پلان کی قیمت 1312 روپے ہے ، جو آندھرا پردیش اور تلنگانہ سرکل کیلئے ہے۔ اس کے علاوہ ایک سال کی ویلڈیٹی والے بی ایس این ایل کے دو دیگر پلان بھی ہیں ، جس کی قیمت 1699 اور 2099 روپے ہے۔

اس پلان کو بی ایس این ایل کی آندھرا پردیش کی ویب سائٹ پر لسٹ کیا گیا ہے ۔ اس میں صارفین کو سال بھر کیلئے 1000 ایس ایم ایس بھی ملیں گے ۔ 1312 روپے کے ریچارج کے بعد صارفین دہلی اور ممبئی کو چھوڑ کر کہیں بھی غیر محدود کالس کرسکتے ہیں ۔

اب اس کمپنی نے پیش کیا شاندار آفر ، ایک مرتبہ کرائیں ریچارج اور سال بھر کریں فری کالنگ

علامتی تصویر

ویب سائٹ پرکی گئی لسٹنگ کے مطابق اس پلان کو لینے کے بعد صارفین 500 ، 2000، 1500، 2200 اور 2500 روپے کے فل ٹاک ٹائم پلان کا فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے ۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں یہ پلان چھ اپریل تک دستیاب ہے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : جیو کا دھماکہ دار پلان ، ایک مرتبہ کریں ریچارج اور سال بھر پائیں سب کچھ فری

 

Loading...