آندھرا پردیش حکومت مسلم اقلیتوں کو روزگار سے جوڑنے کے تئیں پابند عہد

Dec 23, 2017 06:13 PM IST | Updated on: Dec 23, 2017 06:13 PM IST

کرنول۔ رکن قانون ساز کونسل محمد شریف نے بتایا کہ آندھرا پردیش حکومت مسلم اقلیتوں کو روزگار سے جوڑنے کے لئے پابند عہد ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال مائنارٹی فائنانس کارپوریشن کا بجٹ 100 کروڑ سےبڑھا کر 250 کروڑ کیا جائے گا۔ گذشتہ سال مینارٹی فینانس کارپوریشن کا بجٹ 40 کروڑ ، 60 کروڑ اور85 کروڑ تھا ۔

انھوں نے بتایا کہ تقریبا ایک لاکھ سے زائد درخواستیں ہر سال قرضہ جات کے لئے موصول ہو رہی ہیں۔ لیکن بجٹ کی کمی کے سبب صرف 15 ہزارافراد کو ہی لون مہیا کئے جا رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ 250 کروڑ اس سال آندھرا پردیش مائنارٹی فائننس  کارپوریشن کو دینے کا اندیشہ ہے اور حکومت یہ بھی چاہ رہی ہے کہ  50 ہزار کے اندر لون حاصل کرنے والے افراد کو سیدھا لون فراہم کیا جائے۔

آندھرا پردیش حکومت مسلم اقلیتوں کو روزگار سے جوڑنے کے تئیں پابند عہد

محمد شریف ۔ رکن قانون ساز کونسل

ری کمنڈیڈ اسٹوریز