رائچور میں 12مئی کو ایس ایس ایل سی اور پی یوسی طلباء کیلئے کیرئیر گائڈنس پروگرام

May 11, 2017 12:00 PM IST | Updated on: May 11, 2017 12:00 PM IST

رائچور۔ کرناٹک کے رائچور میں اسٹیٹ مسلم ایمپلائیز ایسوسی ایشن، ایفا فاؤنڈیشن اورسگما فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ایس ایس ایل سی اور پی یوسی کے طلباء کے لیے کیرئیر گائڈنس پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ کرناٹک اسٹیٹ مسلم ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے ضلع صدر سید مزمل حسن اور ایسوسی ایشن کی رکن عشرت سلطانہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی جانکاری دی۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے رنگ مندر ہال میں 12مئی کو صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کرئیر کونسلنگ پروگرام منعقد ہوگا ۔اس موقع پر بنگلور و کے ماہر تعلیم امین مدثر طلباء کی رہنمائی کرینگے ۔ رائچور ضلع ڈپٹی کمشنر بگاڑی گوتم پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔سید مزمل نے بتایا کہ کیرئیر گائڈنس پروگرام کے بعد رنگ مند ہال میں مسلم ایمپلائیز ایسوسی ایشن ضلع شاخ رائچور ایک اجلاس منعقد ہوگا ۔ پریس کانفرنس میں ایسوسی ایشن کے نائب صدرحاجی ملنگ ملا، ڈاکٹر رفیق، محمد خلیل، سید جیلانی، شوکت علی اور دیگر موجود تھے ۔

رائچور میں 12مئی کو ایس ایس ایل سی اور پی یوسی طلباء کیلئے کیرئیر گائڈنس پروگرام

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز