بنگلورو میں مسجد سبحانیہ اور ہیومن ٹچ کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کا انعقاد

Jul 22, 2017 05:54 PM IST | Updated on: Jul 22, 2017 05:54 PM IST

بنگلورو۔ موجودہ سماج میں غریب طبقے کی لڑکیوں کی شادی ایک مسئلہ  ہے ـ ایک جانب بڑھتی ہوئی مہنگائی تو دوسری طرف جہیز کی لعنت غریب خاندانوں کیلئے مسائل کھڑے کررہی ہے ـ ان حالات کو دیکھتے ہوئے بنگلورو میں مختلف سماجی تنظیمیں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کررہی ہیں ـ بنگلورو کی مسجد سبحانیہ میں ہرسال 2 سے 3 مرتبہ اجتماعی شادیوں کا اہتمام ہوتا ہے ـ غریب لڑکے اور لڑکیوں کی نیک تمنا و دیرینہ خواب پورا ہوتا ہے ـ اس کارخیر میں سماجی تنظیم ہیومن ٹچ اور مسجد سبحانیہ کی کمیٹی مل کر یہ کارخیر انجام دیتے ہیں ـ اب تک 1100 سے زائد غریب جوڑوں کا نکاح ہوا ہےـ

بنگلورو کے سماجی کارکن کہتے ہیں کہ مسلم معاشرے میں غریب ماں باپ کیلئے اپنے بچوں کی شادیاں کروانا مشکل ہورہا ہے ـ کھانے پینے کے اخراجات، شادی ہال کے کرایے اور شادی کیلئے دیگر انتظامات کرنا کافی مہنگا ثابت ہورہا ہے ـ ان حالات میں شہر کی چند مسجدوں کی کمیٹیاں اور سماجی ادارے اجتماعی شادیوں کا اہتمام کرتے ہوئے مسلم سماج کے غریب خاندانوں کو راحت فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ـ مسجد سبحانیہ میں وقت وقت پر ہونے والی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں نہ صرف بنگلورو بلکہ آس پاس کے غریب جوڑوں کا نکاح عمل میں آتا ہے ـ دولہا دلہن کو نئی زندگی گزارنے کیلئے اشیائے ضروریہ دی جاتی ہے ـ فی جوڑے پر 42 ہزار روپئے خرچ کئے جاتے ہیں ـ زکوٰۃ اور عطیہ جات سے حاصل ہونے والی رقم کے ذریعہ یہ نیک کام انجام پاتا ہےـ

بنگلورو میں مسجد سبحانیہ اور ہیومن ٹچ کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کا انعقاد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز