چندرا بابو نائیڈو کی بی جے پی کے خلاف " جمہوریت بچاو " مہم ، مہا گٹھ بندھن کیلئے راہل گاندھی سے کی ملاقات

راہل نے چندرا بابو نائیڈو سے ملنے کے بعد کہا کہ ہماری ملاقات اچھی رہی ۔ ہمیں جمہوریت اور ملک کے مستقبل کو بچانا ہے ، اس لئے ہم ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ سبھی اپوزیشن پارٹیوں کو ساتھ آنا چاہئے ۔

Nov 01, 2018 05:19 PM IST | Updated on: Nov 01, 2018 05:19 PM IST

بی جے پی کے خلاف مہا گٹھ بندھن میں شامل ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے ٹی ڈی پی سربراہ اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرابابو نائیڈو نے جمعرات کو کانگریس صدر راہل گاندھی گاندھی سے ملاقات کی ۔ اس سے پہلے انہوں نے این سی پی کے سپریمو شرد پوار اور نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبد اللہ سے ملاقات کی تھی ۔ انہوں نے کہا یہ "جمہوریت بچاو ، ملک بچاو "مہم کیلئے ہے ۔

راہل نے چندرا بابو نائیڈو سے ملنے کے بعد کہا کہ ہماری ملاقات اچھی رہی ۔ ہمیں جمہوریت اور ملک کے مستقبل کو بچانا ہے ، اس لئے ہم ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ سبھی اپوزیشن پارٹیوں کو ساتھ آنا چاہئے ۔

چندرا بابو نائیڈو کی بی جے پی کے خلاف

ٹی ڈی پی سربراہ اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرابابو نائیڈو نے جمعرات کو کانگریس صدر راہل گاندھی گاندھی سے ملاقات کی ۔

وہیں نائیڈو نے کہا کہ ملک بچانے کیلئے ہم ساتھ آرہے ہیں ۔ ہمیں پچھلی باتیں بھولنی ہوں گی ۔ اب متحد ہونے کی جمہوری ضرورت ہے ۔ سبھی اپوزیشن پارٹیوں کو ایک ہونا ہوگا۔

راہل گاندھی اور چندرا بابو نائیڈو کی ملاقات کافی اہم ہے ، کیونکہ دونوں پارٹیاں گزشتہ 30 سال سے ایک دوسرے کی مخالف رہی ہیں ۔اب ایسا مانا جارہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کیلئے کانگریس اور ٹی ڈی پی ہاتھ ملالے گی ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز