Live Results Assembly Elections 2018

اے آئی اے ڈی ایم کے کے دونوں دھڑوں کا انضمام، او پنيرسیلوم نائب وزیر اعلی ہوں گے

چنئی۔ اے آئی اے ڈی ایم کے سربراہ جے للتا کے انتقال کے بعد دو دھڑوں میں تقسیم ہوئی پارٹی اے آئی اے ڈی ایم کے (اماں) اور اے آئی اے ڈی ایم کے (پی ٹی اے) کا آج انضمام ہو گیا۔

Aug 21, 2017 05:53 PM IST | Updated on: Aug 21, 2017 05:53 PM IST

چنئی۔ اے آئی اے ڈی ایم کے سربراہ  جے للتا کے انتقال کے بعد دو دھڑوں میں تقسیم ہوئی پارٹی اے آئی اے ڈی ایم کے (اماں) اور اے آئی اے ڈی ایم کے (پی ٹی اے) کا آج انضمام ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق چھ ماہ میں پہلی بار اے آئی اے ڈی ایم کے (پی ٹی اے) دھڑے کے سربراہ او پنیر سیلوم پارٹی ہیڈکوارٹر گئے جہاں انہوں نے اماں دھڑے کے لیڈر اور وزیر اعلی ای کے پلاني سوامي سے ملاقات کی اور باضابطہ طور پر پارٹی کے دونوں دھڑوں کا انضمام ہو گیا۔

مسٹر پلاني سوامي اور مسٹر پنیر سیلوم کی اے آئی اے ڈی ایم کے دھڑوں کے انضمام کا باقاعدہ اعلان آج کر دیا گیا۔

اے آئی اے ڈی ایم کے کے دونوں دھڑوں کا انضمام، او پنيرسیلوم نائب وزیر اعلی ہوں گے

تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ او پنیر سیلوم: فائل فوٹو، پی ٹی آئی۔

دوسری طرف، تمل ناڈو میں اے آئی اے ڈی ایم کے کے دونوں دھڑو ں کے آج انضمام کے کچھ دیر بعد ہی وزیر اعلی ای کے پلاني سوامي نے سابق وزیر اعلی اور پارٹی سربراہ جے جے للتا کے قریبی مسٹر او پنيرسیلوم کو نائب وزیر اعلی بنائے جانے کا اعلان کیا۔ راج بھون کی ریلیز کے مطابق وزیر اعلی کی سفارش پر مسٹراو پنيرسیلوم کو نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف دلایا جائے گا۔ مسٹر او پنيرسیلوم اس کے ساتھ ساتھ وزارت خزانہ کا بھی عہدہ سنبھالیں گے۔ممبر اسمبلی اور سابق وزیر ایم ایف پنڈياراجن کو بھی کابینہ میں شامل کرکے انہیں تمل راج بھاشا اوروزیر ثقافت کا چارج دیا جائے گا۔ دونوں لیڈروں کوراج بھون میں شام ساڑھے چار بجے حلف دلایا جائے گا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز