بنگلورو میں اقرا تعلیمی ادارے کے تحت بچوں کے لیے یک روزہ میلہ کا انعقاد

Jan 31, 2017 08:26 PM IST | Updated on: Jan 31, 2017 08:26 PM IST

بنگلورو۔ بنگلورو میں اقرا تعلیمی ادارے کے تحت بچوں کے لیے کارنیول  منعقد ہوا۔ اس کارنیوال کا مقصد بچوں کوموج ومستی کے ساتھ انکی صلاحیتوں کو ابھارنا تھا۔ ’ کھیل کھیل میں بدلود نیا‘ عنوان سے ہوئے پروگرام کے افتتاح کےموقع پرتعلیمی مسائل پربھی گفتگو ہوئی۔ اسکولوں اور کالجوں میں معیاری تعلیم کےساتھ بچوں کواخلاق، اقدار سکھانے پر زوردیا گیا۔ یہ دولت بھی لےلو، یہ شہرت بھی لےلو۔ بھلے چھین لومجھ سے میری جوانی۔ مگرمجھ کولوٹا دوبچپن کا ساون۔ وہ کاغذ کی کشتی۔ وہ بارش کا پانی۔

بچپن کا بے فکر انداز اور بنگلورومیں ننھے منھے بچوں کے لیےمنعقدہ یہ میلہ ہرکسی کواس کے بچپن کی جانب کھینچ رہاتھا۔ اس میلے میں بچوں کی موج ومستی کے لیےڈھیرسارے کھیل، بچوں کے کوئزاورنظموں کےمقابلے جیسے کئی ایک پروگرام منعقد کیےگئے۔ اس سے کھیل۔ کھیل میں بچوں کوبہت کچھ سیکھنےکا موقع ملا۔ دراصل یہ میلہ بچوں کی صلاحیتوں کوپرکھنے، ابھارنےکی ایک کوشش تھی۔ بنگلورو کے اقرا تعلیمی ادارے نے پہلی مرتبہ کارنیول منعقد کیا تھا۔ بچوں کےساتھ ان کےوالدین اور سرپرستوں کے لیےبھی یہ موقع سیروتفریح سے کم نہ تھا۔

بنگلورو میں اقرا تعلیمی ادارے کے تحت بچوں کے لیے یک روزہ میلہ کا انعقاد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز