اسرائیل کی طرح کرناٹک کے لڑکے لڑکیوں کو ملے ملٹری ٹریننگ : گورنر کرناٹک

Nov 14, 2017 08:13 PM IST | Updated on: Nov 14, 2017 08:13 PM IST

بنگلورو۔ ملک بھر میں آج سابق وزیر اعظم آنجہانی جواہر لال نہرو کا جنم دن منایا گیا ـ جواہر لال نہرو کے جنم دن کے پیش نظر بنگلورو کے بال بھون میں آج یوم اطفال منایا گیا ـ محکمہ کنڑا و کلچر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کا افتتاح کرناٹک کے گورنر وجوبھائی والا کے ہاتھوں عمل میں آیاـ تقریب میں وزیر برائے محکمہ کنڑا و کلچر اُماشری، رکن پارلیمان پی سی موہن کے علاوہ دیگرافسران موجود رہے ـ اس موقع پر ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ کس درجہ بچوں سے پیار کرتے تھے ۔

 تقریب میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کے علاوہ دیگر اہم شخصیتوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ـ اس موقع پر ریاستی گورنر وجوبھائی والا نے کہا کہ اسرائیل میں جس طرح لڑکوں اور لڑکیوں کو ملٹری کی تربیت دی جا رہی ہے، اسی طرح کرناٹک میں بھی نوجوان لڑکے اورلڑکیوں کو ملٹری کی ٹریننگ دینی ہوگی ـ گورنر وجوبھائی والا نے کہا کہ یوم اطفال صرف ایک دن نہیں منانا چاہئے بلکہ بلکہ پورا سال بچوں کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہئے ـ

اسرائیل کی طرح کرناٹک کے لڑکے لڑکیوں کو ملے ملٹری ٹریننگ : گورنر کرناٹک

ری کمنڈیڈ اسٹوریز