چنا سوامی اسٹیڈیم کے نزدیک بم دھماکہ کیس میں تین ملزمین کو سات سات سال قید کی سزا

Jul 09, 2018 07:07 PM IST | Updated on: Jul 09, 2018 07:07 PM IST

بنگلورو : بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم کے نزدیک ہوئے بم دھماکہ کے کیس میں تین ملزموں کو آج عدالت نے سزا سنادی ہے۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے گوہر عزیز خمینی، کمل حسن، اور محمد کفیل اخترکوسات سات سال کی سزا سنائی ہے ۔ ملزمین کی جانب سے جرم کا اقرار کئے جانے کے بعد جسٹس سِدلنگا پربھو نے آج یہ سزا سنائی۔

خیال رہے کہ 2010میں بنگلورو کے کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب پیش آئے دہشت گردانہ واقعہ میں یاسین بھٹکل سمیت 13ملزمین کے نام درج ہیں۔ ان 13 ملزمین میں سے تین ملزمین نےحال ہی میں اپنے جرم کا اقرار کیاتھا۔ ملزمین نے کہاکہ تھا کہ انہوں نے دھماکہ کی سازش میں تعاون کیاتھا۔ یہ تینوں لوگ اب تک جیل میں 6 سال کی سزاکاٹ چکے ہیں، اب مزیدایک سال انہیں جیل میں گزارنا ہوگا۔

چنا سوامی اسٹیڈیم کے نزدیک بم دھماکہ کیس میں تین ملزمین کو سات سات سال قید کی سزا

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز