چِنّا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم بم دھماکہ معاملہ میں یاسین بھٹکل کو بنگلورو کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم

Jan 18, 2017 10:39 PM IST | Updated on: Jan 18, 2017 10:40 PM IST

بنگلورو : بنگلورو میں واقع چِنّاسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں بم دھماکہ کے کیس میں یاسین بھٹکل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ سیشن جج نے 4 فروری کوپیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ یاسین بھٹکل فی الحال حیدرآباد کی چرل پلّی جیل میں سزا کاٹ رہا ہے ۔ ــ سی سی بی کے اے سی پی نیامے گوڑا بم دھماکہ کیس کی جانچ کررہے ہیں ۔ ـ اس معاملہ میں مجموعی طور پر 14 افراد کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ـ

ـ واضح رہے کہ بنگلورو کے نروپتُنگا روڈ پر واقع چِنّا سوامی اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر 11 اور15پر بم دھماکہ ہوا تھا ۔ ـ یہ دھماکہ اس وقت ہوا تھا ، جب4 اپریل 2010 میں اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کرکٹ میچ چل رہا تھا۔ جانچ کے دوران انڈین مجاہدین نامی کالعدم تنظیم کے کارکنوں کا ہاتھ ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا ۔ـ ـ

چِنّا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم بم دھماکہ معاملہ میں یاسین بھٹکل کو بنگلورو کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز