محکمہ ڈاک نے بنگلورو کے پوسٹ آفس میں کافی کے خوشبو والے اسٹامپ کا کیا اجرا

کیا آپ کسی ڈاک ٹکٹ پر چھپے فوٹو سے اسی چیز کی خوشبو کی توقع کر سکتے ہیں، جو اس پر پرنٹ ہو۔ لیکن اب آپ اسے جلد محسوس کرنے والے ہیں۔

Apr 26, 2017 11:08 PM IST | Updated on: Apr 26, 2017 11:08 PM IST

بنگلورو : کیا آپ کسی ڈاک ٹکٹ پر چھپے فوٹو سے اسی چیز کی خوشبو کی توقع کر سکتے ہیں، جو اس پر پرنٹ ہو۔ لیکن اب آپ اسے جلد محسوس کرنے والے ہیں۔ بنگلورو کے جنرل پوسٹ آفس میں ایک ایسے ہی ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا گیا ہے، جس پر کافی کے بیج اور پیالے کی نہ صرف فوٹو چھپی تھی، اس سے کافی کی خوشبو بھی آ رہی تھی۔ ہو سکتا ہے محکمہ ڈاک اس تجربے کو کامیاب ہونے پر دیگر مقامات پر بھی آزمائے اور آپ کو میسور کے ڈاک ٹکٹ میں صندل اور ناگپور کے ڈاک ٹکٹوں سے سنتروں کی خوشبو آئے ۔

محکمہ ڈاک نے بنگلورو کے جنرل پوسٹ آفس کے دفتر میں کافی کی خوشبو والے اسٹامپ کا اجرا کیا ۔ ـ اس اسٹامپ میں کافی کے بیج اور کافی پیالہ کی تصویر ہے ۔ ـ اس اسٹامپ کو اگر گھِسا جائے تو کافی کی خوشبو محسوس ہوتی ہے ۔ ـ پوسٹل سروسز کے ڈائریکٹر کے داس نے میڈیا کو بتایا کہ کافی بورڈ کو فروغ دینے اور صارفین کو راغب کرنے کی غرض سے اس مرتبہ محکمہ ڈاک نے یہ نیا اسٹامپ تیار کیا ہے ۔ ـ محکمہ ڈاک نے اس طرح کے دو لاکھ اسٹامپ چھاپے ہیں ، ـ جس کی قیمت 100 روپئے ہے ۔ ـ اس اسٹامپ کا اجرا مرکزی وزیر مملکت برائے ریلویز منوج سنہا نے کیا ـ۔

محکمہ ڈاک نے بنگلورو کے پوسٹ آفس میں کافی کے خوشبو والے اسٹامپ کا کیا اجرا

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز