کرناٹک کے چن پٹن میں کھیلوں کے ذریعہ اتحاد قائم کرنے کی کوشش

بنگلورو۔ مختلف مذاہب کےدرمیان اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ لہذا کرناٹک کے چھوٹے سے شہرچن پٹن میں کھیلوں کےذریعہ اتحاد قائم کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

Feb 09, 2017 05:14 PM IST | Updated on: Feb 09, 2017 05:14 PM IST

بنگلورو۔ مختلف مذاہب کےدرمیان اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ لہذا کرناٹک کے چھوٹے سے شہرچن پٹن میں کھیلوں کےذریعہ اتحاد قائم کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ گزشتہ تین سالوں سے یہاں کلرس آف یونیٹی پروگرام منعقد ہورہا ہے۔بنگلوروکےقریب واقع چن پٹن میں کلرس آف یونیٹی پروگرام منعقد ہوا۔ کھیل کےساتھ نوجوانوں کواتحاد کا پیغام دینا اس پروگرام کا مقصد تھا۔ لہذا یہاں ہوئی دوروزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شہر کی 16ٹیموں نےحصہ لیا۔ ان میں پولیس، ایڈوکیٹ، صحافی، طلبا کی ٹیمیں شامل رہیں ۔ سماجی تنظیم امپاورمنٹ فاؤنڈیشن کے تحت گزشتہ تین سال سے کلرس آف یونیٹی پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔

کرناٹک کے چن پٹن میں کھیلوں کے ذریعہ اتحاد قائم کرنے کی کوشش

تنظیم کےنمائندے کہتےہیں کہ ہندو۔ مسلم اتحاد کےذریعہ ہی شہراورملک کی ترقی ہوسکتی ہے۔ مذہبوں، ذاتوں کےدرمیان دیواریں کھڑی کی جارہی ہیں۔ ان حالات میں ہم سب ایک ہیں کا پیغام کھیل کے ذریعہ دیا جا رہا ہے۔ میں فوجداربھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ لکڑی کےکھلونوں کے لیے مشہور شہر چن پٹن میں کھیلوں کے لیےکوئی اسٹیڈیم موجود نہیں ہے۔ کلرس آف یونیٹی پروگرام کے موقع پراسٹیڈیم  تعمیرکرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز