محکمہ اقلیتی بہبود نے مسابقتی امتحانات کے لئے ولی رحمانی گروپ سے کیا معاہدہ

بنگلورو۔ آئی اے ایس، آئی آئی ٹی اوردیگرمسابقتی امتحانات کے لیےکرناٹک کے محکمہ اقلیتی بہبود نے بہار کے ولی رحمانی گروپ سے معاہدہ کیا ہے۔

Apr 26, 2017 01:29 PM IST | Updated on: Apr 26, 2017 01:29 PM IST

بنگلورو۔ آئی اے ایس، آئی آئی ٹی اوردیگرمسابقتی امتحانات کے لیےکرناٹک کے محکمہ اقلیتی بہبود نے بہار کے ولی رحمانی گروپ سے معاہدہ کیا ہے۔ بنگلورومیں وزیراقلیتی بہبود تنویرسیٹھ نےیہ جانکاری دی ۔ حسنات کالج کے سالانہ جلسہ میں شرکت کےبعد تنویرسیٹھ نے لڑکیوں کواعلی تعلیم فراہم کرنے کی حسنات کالج کی کوششوں کی ستائش کی۔ اس مہم کا مقصد یہ بتایا گیا کہ تمام اعلی  عہدوں والی نوکریوں میں مسلمانوں کی تعداد کو بڑھانا ہے ، جو اس وقت بہت ہی مختصر ہے ۔ واضح ہو کہ رحمانی گروپ ہر سال ملک بھر سے غریب  طالبات کا انتخاب کر ان کی مفت کوچنگ کراتا ہے اور ہر ایک سال یہاں کی کوچنگ پانے والے طلبا طالبات آئی اے ایس ، آئی پی ایس کے مسابقتی  امتحانات میں پاس ہوتے ہہیں ۔

 تنویرسیٹھ نے کہا کہ ڈگری کے بعد طلبا اورطالبات مسابقتی امتحانات میں حصہ لیں۔ آئی اے ایس اور کےاے ایس شعبہ میں اقلیتی طبقہ کی نمائندگی کافی کم ہے۔ اس موقع پربنگلورو کے صنعتکار فیضان عزیز نے کہا کہ نجی شعبہ میں خواتین کومردوں کے برابر نمائندگی دی جا رہی ہے۔ لہذا مسلم خواتین بھی آگے آئیں اورنجی شعبہ کے مواقع سے فائدہ اُٹھائیں۔

محکمہ اقلیتی بہبود نے مسابقتی امتحانات کے لئے ولی رحمانی گروپ سے کیا معاہدہ

Loading...

Loading...

ری کمنڈیڈ اسٹوریز