کرناٹک : کمار سوامی ۔پرمیشور نے سبھی ممبران اسمبلی کا حمایتی خط سونپا،قانونی صلاح لیں گے گورنر

May 16, 2018 05:02 PM IST | Updated on: May 16, 2018 06:52 PM IST

بنگلورو : کمار سوامی ۔پرمیشور نے سبھی ممبران اسمبلی کا حمایتی خط سونپا، گورنرقانونی صلاح لیں گے

کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد وہاں سیاسی حالت تیزی بدلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ کانگریس اور جے ڈی ایس اب اپنے ممبران اسمبلی کے دستخط شدہ خطوط کے ساتھ گورنر سے ملاقات کرنے کیلئے جارہی ہیں ۔قبل ازیں غلام نبی آزاد نے الزام لگایا ہے آج ہم نے دو مرتبہ بارہ بجے اور پھر ساڑھے بجے گورنر سے ملاقات کیلئے وقت مانگا ، لیکن ہمیں اب تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

کرناٹک : کمار سوامی ۔پرمیشور نے سبھی ممبران اسمبلی کا حمایتی خط سونپا،قانونی صلاح لیں گے گورنر

کانگریس کے ممبران اسمبلی گورنر سے ملنے کیلئے جاتے ہوئے ۔ فوٹو : اے این آئی ۔

خیال رہے کہ کانگریس اور جے ڈی ایس نے اپنے سبھی ممبران اسمبلی سے ایچ ڈی کمار سوامی کی حمایت میں دستخط لیا ہے۔ دونوں پارٹیاں ان حمایتی خطوط کے ساتھ گورنر سے ملاقات کرنے جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اگر گورنر نے ان سے ملاقات نہیں کی تو دونوں پارٹیوں کے ممبران اسمبلی وہیں راج بھون کے سامنے دھرنا پر بیٹھ جائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز