انتخابات نزدیک آتے ہی کانگریس کی مسلم ووٹروں کی گھیرابندی کی تیاری ، اقلیتی شعبہ کو مضبوط کرنے پر زور

پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کےصدر وائی سعید احمد نے کہا کہ اسمبلی انتخابات قریب آ رہے ہیں، سبھی سیاسی جماعتیں اقلیتوں کو اپنی جانب راغب کررہی ہیں

Feb 27, 2017 10:05 PM IST | Updated on: Feb 27, 2017 10:05 PM IST

بنگلورو : بنگلورو میں کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کا اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں اقلیتی شعبہ کو مضبوط کرنے پرزور دیا گیا۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کےصدر وائی سعید احمد نے کہا کہ اسمبلی انتخابات قریب آ رہے ہیں، سبھی سیاسی جماعتیں اقلیتوں کو اپنی جانب راغب کررہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بی جےپی اور جے ڈی ایس کےعلاوہ ایم آئی ایم، ایس ڈی پی آئی پارٹیاں بھی مسلم ووٹوں پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔ سعید احمد نے کہا کہ کانگریس تمام پارٹیوں کے ساتھ مقابلہ کرے گی ۔ اقلیتوں کےووٹوں کو تقسیم ہونے نہیں دیا جائے گا ۔

انتخابات نزدیک آتے ہی کانگریس کی مسلم ووٹروں کی گھیرابندی کی تیاری ، اقلیتی شعبہ کو مضبوط کرنے پر زور

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز