کرناٹک میں سیاسی جنگ تیز ، اب بی جے پی کے خلاف سڑکوں پر اتری کانگری

کرناٹک ریاست میں جیسے جیسے انتخابات نزدیک آ رہے ہیں، کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیاسی جنگ تیز ہو گئی ہے۔

Nov 02, 2017 11:39 PM IST | Updated on: Nov 02, 2017 11:39 PM IST

بنگلورو : کرناٹک ریاست میں جیسے جیسے انتخابات نزدیک آ رہے ہیں، کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیاسی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ ایک جانب جہاں بی جے پی نے ریاست میں اقتدار سے کانگریس کو ہٹانے کے عزم کے ساتھ پریورتن یاترا شروع کی ہے، وہیں کانگریس بھی بی جے پی کے دور اقتدار میں ہوئیں گڑبڑیوں کو ڈھونڈ کر عوام کے درمیان لا رہی ہے۔ فی الحال ایک زمین کے غیر قانونی طریقہ سے کچھ لوگوں کے نام کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ اس سے سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ۔

بی جے پی کے دور اقتدار میں غیر قانونی طور پر جو اراضی منظور کی گئی تھیں ، اس کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس کے کارکنوں نے آج بنگلورو میں زبردست احتجاج کیا ۔ـ بنگلورو کے ٹاؤن ہال کے سامنے منعقدہ احتجاج میں کے پی سی سی کے کارگزار صدر دنیش گنڈوراؤ، آر وی دیوراج، وی ایس اُگرپّگ سمیت کثیر تعداد میں پارٹی کارکنوں نے شرکت کی ۔ـ مظاہرین نے سابق نائب وزیر اعلیٰ آر اشوک اور رکن پارلیمنٹ شوبھا کرندلاجے کے خلاف نعرے بازی کی اور برہمی کا اظہار کیا ۔ـ

کرناٹک میں سیاسی جنگ تیز ، اب بی جے پی کے خلاف سڑکوں پر اتری کانگری

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز