Live Results Assembly Elections 2018

معمرعرب شہریوں سے نابالغ لڑکیوں کی کنٹریکٹ شادیاں کروانے کے الزام میں گرفتار قاضی سے پوچھ گچھ

خلیجی ممالک کے معمر عرب شہریوں سے شہر حیدرآباد کی نابالغ لڑکیوں کی کنٹریکٹ شادیاں کروانے کے الزام میں گرفتار قاضی علی عبداللہ رفاعی سے پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ کم عمر لڑکیوں کی معمر عرب شہریوں سے شادیوں کے نیٹ ورک اور اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکے۔

Sep 26, 2017 01:54 PM IST | Updated on: Sep 26, 2017 01:55 PM IST

حیدرآباد۔  خلیجی ممالک کے معمر عرب شہریوں سے شہر حیدرآباد کی نابالغ لڑکیوں کی کنٹریکٹ شادیاں کروانے کے الزام میں گرفتار قاضی علی عبداللہ رفاعی سے پولیس پوچھ گچھ  کر رہی ہے تاکہ کم عمر لڑکیوں کی معمر عرب شہریوں سے شادیوں کے نیٹ ورک اور اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکے۔ رفاعی کو کل رات دیر گئے پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ گزشتہ ہفتہ عرب شہریوں کے علاوہ ممبئی کے صدر قاضی اور مقامی دلالوں کی گرفتاری کے دوران عبداللہ رفاعی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ پولیس نے کل رات دیر گئے فلک نما،چندرائن گٹہ ،تالاب کٹہ کے علاقوں میں مختلف قاضیوں کے مکانات کی ایک ساتھ تلاشی لی اور علی عبداللہ رفاعی کے ساتھ ساتھ دیگر بروکرس اور عرب شہریوں کو بھی حراست میں لے لیا۔

ڈی سی پی وی ستیہ نارائنا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رفاعی کے خلاف پی ڈی ایکٹ لگایا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ رفاعی کے پاس سے کنٹریکٹ شادیوں کے اہم دستاویزات بھی پولیس نے ضبط کرلئے ہیں۔ چندرائن گٹہ کے انسپکٹر نے کہا کہ قاضی کنٹریکٹ شادیوں میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے شہر کے غریب افراد سے بروکر رابطہ کرتے ہوئے ان معمر عرب شہریوں سے ان غریب لڑکیوں کی شادی کرواتے تھے جس کے لئے ان غریب خاندانوں کو رقم دی جاتی تھی۔

معمرعرب شہریوں سے نابالغ لڑکیوں کی کنٹریکٹ شادیاں کروانے کے الزام میں گرفتار قاضی سے پوچھ گچھ

سولہ سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ 65 سال کا عرب شیخ احمد: فائل فوٹو۔

انہوں نے کہا کہ جیوٹیگنگ کے ذریعہ ان دلالوں کے گھروں پر نظر رکھی گئی تھی اور ان کی نقل و حرکت پر بھی نگرانی رکھی گئی تھی۔ دوسری طرف گرفتار علی عبداللہ رفاعی نے کسی بھی معمر عرب شیخ سے نابالغ لڑکی کی شادی کروانے کی تردید کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی جانب سے ایک بھی کنٹریکٹ شادی کروانے کا ثبو ت پیش کردیا جائے تو وہ قضاۃ ہی چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے اس سارے معاملہ کو ان کے خلاف سازش قرار دیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز