پرکاش کرات کے انکار کے بعد سی پی ایم نے بنایا الامارام کریم کوراجیہ سبھا امیدوار

سی پی ایم کےسینئر لیڈر پرکاش کرا ت کے انکار کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر الاما رام کریم کو کیرل راجیہ سبھا کا امیدوار اعلان کیا ہے۔

Jun 08, 2018 06:17 PM IST | Updated on: Jun 08, 2018 06:17 PM IST

بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی مارکسوادی (سی پی ایم) کےسینئر لیڈروں نے سینئر لیڈر اور سابق وزیر الاما رام کریم کو کیرل راجیہ سبھا کا امیدوار اعلان کیا ہے۔ کوزی کوڈ سے 64 سالہ کریم وی ایس اچیوتانندن کی حکومت میں وزیر صنعت رہ چکے ہیں اور فی الحال سی پی ایم  سینٹرل کمیٹی کے رکن ہیں۔

الاما رام کریم کے نام کا اعلان کرنے سے قبل پولٹ بیورو رکن اور پارٹی کے سابق جنرل سکریری پرکاش کرات کو راجیہ سبھا بھیجنے کے لئے ایک خیمہ پوری کوشش کررہا تھا۔ تاکہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں پارٹی کی بات رکھنے کے لئے ایک مضبوط لیڈر وہاں موجود ہو۔

پرکاش کرات کے انکار کے بعد سی پی ایم نے بنایا الامارام کریم کوراجیہ سبھا امیدوار

Loading...

حالانکہ پرکاش کرات نے خود راجیہ سبھا جانے سے انکار کردیا۔ ایسا وہ 2015 میں بھی کرچکے ہیں۔ اس وقت کرات کی جگہ ان سے کافی جونیئر لیڈر رہے کے کے راجیش کو راجیہ سبھا بھیجا گیا تھا۔

اب پارٹی کے راجیہ سبھا میں پانچ ارکان ہیں، جس میں سے کیرل کے تین اور تریپورہ اور تمل ناڈو سے ایک ایک رکن ہیں۔ یکم جولائی کو تین ارکان کی مدت ختم ہورہی ہے، جن میں سی پی ایم کے سی پی نارائن، کانگریس کے پی جے کورین اور کیرل کانگریس (ایم) کے جائے ابرام شامل ہیں۔ 21 جون کو راجیہ سبھا کی سیٹوں کے لئے الیکشن ہونا ہے۔

ایل ڈی ایف کے پاس دو ارکان کو راجیہ سبھا بھیجنے کے لئے مناسب تعداد ہے۔ سی پی ایم نے ریاست کی دوسری سیٹ سی پی آئی کو دے دی ہے۔ سینٹرل سکریٹیرین ممبر بنائےوشوم کو سی پی آئی نے راجیہ سبھا امیدوار کے طور پر منتخب کیا ہے۔

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز