Live Results Assembly Elections 2018

حیدرآباد ٹیسٹ : ڈیبیو میچ میں ہی شردل ٹھاکر کے ساتھ ہوگئی "انہونی "، میدان سے جانا پڑگیا باہر

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان حیدرآباد میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے ساتھ شردل ٹھاکر نے ڈیبیوکیا ۔ شردل کو محمد سمیع کی جگہ ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا ۔

Oct 12, 2018 11:52 AM IST | Updated on: Oct 12, 2018 11:52 AM IST

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان حیدرآباد میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے ساتھ شردل ٹھاکر نے ڈیبیوکیا ۔ شردل کو محمد سمیع کی جگہ ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا ۔ کوہلی نے کہا کہ سمیع کو آرام دیا گیا ہے ، کیونکہ انہوں نے 6 ٹیسٹ کھیلے تھے اور لگاتار اوورس پھینکے ۔ شردل ہندوستان کی جانب سے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے 294 ویں کھلاڑی ہیں، لیکن ڈیبیو میچ میں ہی شردل خود کو زخمی کربیٹھے ۔

شردل ٹھاکر جب اننگز کا چوتھا اوور پھینک رہے تھے ، تبھی گیند پھینکنے کے بعد ان کی پاوں میں کھینچاو ہونے لگا ۔ یہ دیکھتے ہوئے فورا ہی فیزیو میدان پر آئے ، ان سے بات چیت کرنے کے بعد ٹھاکر نے میدان سے باہر جانے کا فیصلہ کیا۔ امید کی جارہی ہے کہ وہ پھر سےمیدان پر لوٹیں گے ۔ اگر وہ نہیں لوٹتے ہیں تو باقی اننگز میں ہندوستا ن کے پاس امیش یادو کے طور پر ایک ہی تیز گیند باز بچے گا ۔

حیدرآباد ٹیسٹ : ڈیبیو میچ میں ہی شردل ٹھاکر کے ساتھ ہوگئی

ڈیبیو میچ میں ہی شردل ٹھاکر کے ساتھ ہوگئی "انہونی "، میدان سے جانا پڑگیا باہر

قابل ذکر ہے کہ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ کوہلی نے کہا کہ انہیں ٹاس ہارنے کا کوئی افسوس نہیں ہے ، کیونکہ حیدرآباد میں پچ ایک جیسی ہی رہتی ہے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : ونڈے سیریز : ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم انڈیا کا اعلان ، ریشبھ پنت کو ملی جگہ ، دنیش کارتک باہر

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز