حیدرآباد وسکندرآباد میں ایک بار پھر نوٹ بندی کے بعد جیسی صورتحال

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں ایک بار پھر نوٹ بندی کے بعد جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

Apr 17, 2018 03:40 PM IST | Updated on: Apr 17, 2018 03:40 PM IST

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں ایک بار پھر نوٹ بندی کے بعد جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کیونکہ شہر کے کئی اے ٹی ایم سنٹرس میں نوٹ نہیں ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اے ٹی ایم سنٹرز پرنوکیش یا آوٹ آف سروس کے بورڈس نظر آرہے ہیں۔ یہ صورت حال کسی ایک مقام کی نہیں بلکہ پورے شہر کی ہے۔ خاص طور پر بینکوں کے احاطے میں موجود اے ٹی ایم مشینوں کا بھی یہی حال ہے۔

حیدرآباد وسکندرآباد میں ایک بار پھر نوٹ بندی کے بعد جیسی صورتحال

علامتی تصویر

بعض اے ٹی ایم مشینوں میں صرف دو ہزارروپے کے نوٹ ہیں۔ ان حالات کے سبب شہری کافی پریشان ہیں۔ ایک نوجوان نے بتایا کہ نوٹ بندی کے بعد وہ جس طرح رقم کے لئے اے ٹی ایم سنٹرس کے چکر لگایا کرتا تھا ،انھیں آج وہ دن یاد آ گئے ہیں۔ موجودہ صورتحال کے سبب کئی دنوں سے شہری شدید طورپر پریشان کن حالات کا سامنا کررہے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز