کرناٹک میں سری رام سینا پرپابندی کا مطالبہ ، متعدد دلت اور مسلم تنظیموں کا شدید احتجاج

Oct 27, 2017 05:33 PM IST | Updated on: Oct 27, 2017 05:33 PM IST

گلبرگہ : ضلع گلبرگہ کے تعلقہ جیورگی کی مسلم اور دلت تنظیموں نے سری رام سینا پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم اور دلت تنظیموں نے سری رام سینا کے ریاستی اعزازی صدر سدلنگیا سوامی کو گرفتار کرنے اور انہیں گلبرگہ سے تڑی پار کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ سوامی کے خلاف گلبرگہ ڈی سی آفس کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کے مطابق سدلنگیا سوامی کے خلاف کئی ایف آئی آر درج ہیں ، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع گلبرگہ کے تعلقہ جیورگی اور ا س کے دیہات اندولہ میں ان دنوں حالات کچھ ساز گار نہیں ہیں۔ اندولہ کے مسلمان وہاں کے مذہبی رہنما سدلنگیا سوامی کے خوف میں جی رہے ہیں۔ اسی خوف کے خلاف گلبرگہ میں یہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تازہ معاملہ دو ہفتے پہلے کا ہے۔ مظاہرین کے مطابق سدلنگیا سوامی کے حکم پر ان کے حامیوں نے اندولہ میں ایک مسلم خاندان کو بری طرح ماراپیٹا۔

کرناٹک میں سری رام سینا پرپابندی کا مطالبہ ، متعدد دلت اور مسلم تنظیموں کا شدید احتجاج

ایک طرف جہاں مظاہرین پولیس سے پوچھ رہے ہیں کہ شکایت اور شواہد کے باوجود گلبرگہ پولیس کیوں خاموش ہے ۔تو دوسری جانب گلبرگہ پولیس کے مطابق روپوش سدلنگیا سوامی کو تلاش کرنے کیلئے کئی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز