بنگلور : نوٹ بندی کے بعد سی بی آئی نے نوٹ تبدیلی معاملات میں ایک سال میں 47 افراد کئے گرفتار

سی بی آئی افسروں کے مطابق ان کی ٹیم نے پرانے نوٹ تبدیل کرنے والوں کے خلاف 77 شکایات درج کرکے 307 افراد سے پوچھ تاچھ کی ۔

Nov 17, 2017 08:58 PM IST | Updated on: Nov 17, 2017 08:58 PM IST

بنگلورو :500 اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد سی بی آئی نے گزشتہ ایک سال میں 47 افراد کو گرفتار کیا ہے ـ سی بی آئی افسروں کے مطابق ان کی ٹیم نے پرانے نوٹ تبدیل کرنے والوں کے خلاف 77 شکایات درج کرکے 307 افراد سے پوچھ تاچھ کی ۔ ـ ان افراد میں محکمہ پولس، پوسٹ آفس اور سرکاری بینکوں کے 180 افسران بھی شامل ہیں ۔ـ

نوٹ بندی کے بعد سی بی آئی کی ٹیم نے بینکوں، انشورنس کمپنیوں، پوسٹ آفس، ریلوے، ٹرانسپورٹ سمیت کئی محکموں پر چھاپے ماری کی ۔ ـ ان چھاپوں کے دوران نوٹوں کے تبادلہ کے دھندے میں ملوث ہونے والے 47 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ـ بتایا جارہا ہے کہ سی بی آئی نے فی الحال 77 معاملات میں سے 12 معاملات میں چارج شیٹ پیش کردی ہے ، جبکہ ـ بقیہ معاملات کی جانچ جاری ہے۔ـ

بنگلور : نوٹ بندی کے بعد سی بی آئی نے نوٹ تبدیلی معاملات میں ایک سال میں 47 افراد کئے گرفتار

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز