رائچور میں جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی دیوالی، جماعت اسلامی ہند کے لیڈروں نے عوام کودی مبارکباد

Oct 20, 2017 08:41 PM IST | Updated on: Oct 20, 2017 08:41 PM IST

رائچور : دیوالی روشنی کا تہوا ر ہے ۔ برائی پر اچھائی کی فتح کی نشانی کے طور پریہ تہوار منایا جاتا ہے ۔ دیوالی کا اجالا ملک کی ترقی اور اتحاد وبھائی چارہ کی فضا کو مزید خوشگوار کو بنانے میں معاون ثابت ہو ۔ کرناٹک کے رائچو رمیں ایک ملی تنظیم کے نمائندوں نے روشنی کے تہوار کے موقع پردیگر برادران وطن کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

کرناٹک رائچو رمیں جماعت اسلامی ہند کے ذمہ داروں نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دیگر ابنائے وطن کے گھروں میں پہنچ کر دیوالی تہوار کی مبارکباد دی ۔ جن میں مذہبی رہنما، سیاستدان، سماجی ورضا کارانہ تنظیموں کے نمائندے بھی شامل تھے ۔

رائچور میں جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی دیوالی، جماعت اسلامی ہند کے لیڈروں نے عوام کودی مبارکباد

جماعت اسلامی ہندرائچور کے ذمہ داروں کہنا ہے کہ رائچور شہر پوری ریاست میں گنگا جمنی تہذیب اورقومی یکجہتی کے لئے کافی شہرت رکھتا ہے ۔ یہاں مختلف مذاہب کے ماننے والے مل جل کر عید اور دیگر تہوار مناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے ذمہ داروں نے گھر گھر جاکر ہم وطنوں کو روشنی کے تہوار کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کثرت میں وحدت والا ملک ہے اور وطن کی ترقی اتحاد اور اتفاق میں ہی منحصر ہے ۔

جماعت اسلامی ہند کے لیڈر عاصم اختر اور محمد تمیز الدین نے دیوالی کو دلوں سے دلوں کو جوڑنے والے تہوار قرار دیا۔قابل ذکر ہے کہ اس سال دیوالی کی خاص بات یہ رہی کہ رائچور ضلع اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں تقریبا ڈیڑھ اور دو مہینے سے مسلسل بارش ہوتی آرہی تھی ، لیکن گذشتہ تین چار روز سے بارش رک جانے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی اور دیوالی کی روشنی دوبالا ہوگئی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز