مرینا بیچ پردفنائے جانے والے پہلے سابق وزیراعلیٰ ہوں گے کرونا ندھی

مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کروناندھی کی تدفین مرینا ساحل پر کی جائے گی۔ کرونا ندھی تمل ناڈو کے پہلے سابق وزیراعلیٰ ہوں گے، جن کو مرینا بیچ میں دفن کیا جائے گا۔

Aug 08, 2018 04:48 PM IST | Updated on: Aug 08, 2018 04:58 PM IST

مدراس ہائی کورٹ نے بدھ کو حکم دیا کہ کروناندھی کی تدفین مرینا ساحل پر کی جاسکتی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی کرونا ندھی تمل ناڈو کے پہلے سابق وزیراعلیٰ ہوں گے، جن کو دراوڑ تحریک میں اہم کردار نبھانے والے انادرئی، ایم جی رام چندرن اورجے للتا کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔

عدالت میں پوری بحث اس بات پر مرکوز رہی کہ کیا سابق وزرائے اعلیٰ کو دفن کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ حکومت نے اپنا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ "کلینار" نے خود ہی ایک بارایم جی رام چندرن کی بیوی جانکی کو مرینا ساحل پر دفن کئے جانے کی مخالفت کی تھی۔

مرینا بیچ پردفنائے جانے والے پہلے سابق وزیراعلیٰ ہوں گے کرونا ندھی

ڈی ایم کے سربراہ کرونا ندھی کا انتقال: فائل فوٹو

Loading...

ڈی ایم کے نے اسے کمزورموقف بتاتے ہوئے اس کی مخالفت کی۔ جانکی 100 دنوں کے لئے تمل ناڈو کی وزیراعلیٰ رہی تھیں۔ بعد میں لا اینڈ آرڈرٹھیک نہ ہونے کے سبب مرکز نے ریاستی حکومت کو برخاست کردیا تھا۔

حکومت کے حلف نامہ کے مطابق 1996 میں جانکی کی موت کے بعد اس وقت کے وزیراعلیٰ کرونا ندھی نے ہندوستانی حکومت کے ذریعہ پیش کئے گئے پروٹوکول کو فالو کیا۔ تمل ناڈو حکومت کے ذریعہ داخل کئے گئے حلف نامے کی کاپی میں کہا گیا کہ کرونا ندھی کو دفن کرنے کے لئے جو جگہ مہیا کرائی گئی ہے، اس کی زمین دو ایکڑ ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ تھرو کامراج جیسے دوسرے لوگوں کو بھی اس میں جگہ دی گئی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز