گرمی کی شدت سے پریشان پولیس محکمہ کے کتوں کے کمروں میں کولر نصب، پلایا جا رہا ناریل پانی

Apr 11, 2017 07:56 PM IST | Updated on: Apr 11, 2017 07:56 PM IST

بنگلورو۔ ڈاگ اسکواڈ کے کتوں کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے پولس افسروں کی طرف سے کئی اقدامات کیے گئے ہیں ـ گرمی سے پریشان ان کتوں کے لیے نہ صرف کولر کا انتظام کیا گیا ہے بلکہ انہیں پینے کے لیے ناریل پانی بھی دیا جارہا ہے ـ  پولس نے محکمہ میں خدمت انجام دینے والے کتوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ان  کے کمروں میں کولر کی سہولت فراہم کرکے جانوروں سے ہمدردی کا ثبوت دیا ہے ـ

کرناٹک میں خصوصاً شمالی کرناٹک کے بلاری میں گرمی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے نہ صرف انسان بلکہ جانوروں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ـ پانی کی کمی کی وجہ سے بچوں کے علاوہ بڑے بھی بیمار ہورہے ہیں ـ ان کی ان پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے محکمہ پولس نے ڈاگ اسکواڈ کی شکل میں خدمت انجام دے رہے کتوں کے لئے کولر کا انتظام کیا ہے ـ بلاری کے ڈی اے آر میدان میں کتوں کے لیے تیار کردہ کمروں میں کولرس نصب کئے گئے ہیں ـ بلاری کے ڈی وائی ایس پی چیتن کے مطابق ڈاکہ زنی کے معاملہ حل کرنے کی غرض سے بیرونی ممالک سے پانچ کتے بلاری لائے گئے ہیں ـ بلاری میں دن بہ بڑھ رہی شدید گرمی کا سامنا کرنا ان کتوں کے لیے ممکن نہیں ہے اس لئے ان کتوں کے کمروں میں نہ صرف کولر نصب کیا گیا ہے بلکہ انہیں شدت کی گرمی سے بچانے کے لیے ناریل پانی بھی دیا جارہا ہے ـ

گرمی کی شدت سے پریشان پولیس محکمہ کے کتوں کے کمروں میں کولر نصب، پلایا جا رہا ناریل پانی

گرمی کی شدت سے بچانے کے لئے بلاری میں واقع ڈاگ اسکواڈ کے کتوں کے لیے گزشتہ ایک سال سے کولر کا انتظام کیا گیا ہے ـ بلاری کا درجہ حرارت 40 تا 42 ڈگری ہے ـ اسی لئے ان کتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے ـ  ڈی وائی ایس پی سِدنّاگوڑا وائی پاٹل نے بتایا کہ ہمارے یہاں 6 کتے ہیں ان میں سے 3 کتّے تربیت حاصل کررہے ہیں جبکہ تین کُتّے  باقاعدہ کام کررہے ہیں ـ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز