بنگلورو: جس ریزارٹ میں ٹھہرے ہیں کانگریس کے ممبران اسمبلی، وہاں آئی ٹی کی چھاپہ ماری

بنگلورو۔ محکمہ انکم ٹیکس کے افسروں نے کرناٹک کے وزیرڈی کے شیواکمار کی رہائش گاہ اورایگل ٹن ریزاٹ پرچھاپہ مارکاروائی کی ہے۔

Aug 02, 2017 11:52 AM IST | Updated on: Aug 02, 2017 11:52 AM IST

بنگلورو۔ محکمہ انکم ٹیکس کے افسروں نے کرناٹک کے وزیرڈی کے شیواکمار کی رہائش گاہ اورایگل ٹن ریزاٹ پرچھاپہ مارکاروائی کی ہے۔ ایگل ٹن ریزاٹ میں گجرات کانگریس کے ارکان اسمبلی کو رکھا گیا ہے۔ پہلے سکیوریٹی فورسز کے اہلکاروں نے ریاستی وزیر کی رہائش گاہ اور پھرریزارٹ کا گھیراؤ کیا جس کے بعد انکم ٹیکس کے افسروں نے چھاپہ مار کاروائی کی۔ ایگل ٹن وہی ریزارٹ ہے جہاں گجرات کانگریس کے ارکان اسمبلی کو رکھا گیا ہے۔ جس وزیر کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے گئے ان پر ان وزرا کے رہائش کی ذمہ داری ہے۔ ڈی شیو کمار کرناٹک کے وزیرتوانائی ہیں۔

محکمہ انکم ٹیکس کے افسروں کو شبہ ہے کہ ریزارٹ میں بڑی تعداد میں نقد رقم چھپا کر رکھی گئی ہے۔ اس سلسلے میں حکام نے کانگریس ارکان اسمبلی کے کمروں کے علاوہ وہاں موجود تمام گاڑیوں کی بھی تلاشی لی۔ انکم ٹیکس حکام نے شیوکمار کی رہائش گاہ اورایگل ٹن ریزورٹ سمیت جملہ 39مقامات پر چھاپہ مار کاروائی کی ہے۔ اسی دوران کانگریس لیڈرسندیپ دیکشت نے محکمہ انکم ٹیکس کے افسروں کی چھاپہ مار کاروائی کو شرمناک قراردیا ہے۔

بنگلورو: جس ریزارٹ میں ٹھہرے ہیں کانگریس کے ممبران اسمبلی، وہاں آئی ٹی کی چھاپہ ماری

ایگل ٹن گولف ریزارٹ

انہوں نے بتایا کہ سی بی ائی،ای ڈی اورانکم ٹیکس کے افسرامیت شاہ اور بی جے پی کے گھریلو ملازمین کی طرح کام کررہے ہیں۔سندیپ دیکشت کا کہنا تھا کہ یہ سرکاری اداروں کے غلط استعمال کی واضح مثال ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز