ایوانکا ٹرمپ کے دورہ کے موقع پر شہر حیدرآباد کے مادھا پور کو سجایا گیا

شہر حیدرآباد کا مادھاپور علاقہ ان دنوں چھوٹے ہندوستان کا منظر پیش کر رہا ہے کیونکہ 28نومبر کو حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر مادھاپور میں ہونے والی تین روزہ گلوبل انٹر پرینر شپ سمٹ کے لئے اس علاقہ کو بڑے پیمانہ پر سجایا گیا ہے۔

Nov 21, 2017 02:58 PM IST | Updated on: Nov 21, 2017 02:58 PM IST

حیدرآباد۔ شہر حیدرآباد کا مادھاپور علاقہ ان دنوں چھوٹے ہندوستان کا منظر پیش کر رہا ہے کیونکہ 28نومبر کو حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر مادھاپور میں ہونے والی تین روزہ گلوبل انٹر پرینر شپ سمٹ کے لئے اس علاقہ کو بڑے پیمانہ پر سجایا گیا ہے اور گزشتہ چند دنوں سے اس میں بڑ ے پیمانہ پر تبدیلی کی گئی ہے۔

اس سمٹ میں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ حصہ لے رہی ہیں۔ اس علاقہ کی آئی ٹی راہداری دیکھنے لائق ہے جہاں تہوار جیسا منظردیکھا جا رہا ہے ۔ رنگوں کے ذریعہ پورے علاقہ میں خوب صورت مصوری کا کام کیا گیا ہے ،ساتھ ہی حکام کی جانب سے انٹرنیشنل کنونشن سنٹر مادھاپور کے اطراف کے علاقہ میں سڑکوں کی مرمت ،نئے فٹ پاتھس بچھانے ، ڈیوائیڈرس کو رنگ کرنے کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔اصل مرکز توجہ گچی باولی اسٹیڈیم کا فلائی اوور ہے جہاں پرندوں کی مصوری کا کام کیا گیا ہے جس سے یقیناً اس سمٹ میں آنے والوں کی توجہ اس جانب مبذول ہوسکے گی۔

ایوانکا ٹرمپ کے دورہ کے موقع پر شہر حیدرآباد کے مادھا پور کو سجایا گیا

صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ: فائل فوٹو، رائٹرز۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز