دوردرشن کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل منظور الامین کا انتقال– News18 Urdu

دوردرشن کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل منظور الامین کا انتقال

دوردرشن کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور معروف صحافی و ادیب منظور الامین کی نماز جنازہ حیدرآباد میں بنجارا ہلز روڈ نمبر چار پر واقع مسجد برکت ولا میں ادا کی گئی ۔

Mar 03, 2017 09:12 PM IST | Updated on: Mar 03, 2017 09:12 PM IST

حیدرآباد : دوردرشن کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور معروف صحافی و ادیب منظور الامین کی نماز جنازہ حیدرآباد میں بنجارا ہلز روڈ نمبر چار پر واقع مسجد برکت ولا میں ادا کی گئی ۔ منظور الامین صاحب 92 برس کے تھے ۔ وہ گزشتہ ایک ما ہ سے شدید علیل تھے ۔ ان کا انتقال کل ایک بجے شب بنجارا ہلز میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا تھا ۔

پسماندگان میں ان کی دو بیٹیاں ہیں ۔ ان کی بیگم اردو کی معروف ادیبہ رفیعہ منظورالامین کا چند سا ل پہلے انتقال ہوا تھا ۔ منظور الامین کے انتقال پر اردو ادب و صحافت سے وابستہ شخصیات نے گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منظور صاحب کی تدفین پرانے شہر حیدرآباد میں دبیر پورا قبرستان میں انجام دی گئی ۔

دوردرشن کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل منظور الامین کا انتقال

Loading...

Loading...