سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے راہل گاندھی کو وزیراعظم بنانے کی حمایت کی

ایچ ڈی دیوگوڑا نے کہا کہ 2019 لوک سبھا انتخابات میں ملک میں کوئی بھی علاقائی پارٹی راہل گاندھی کو چھوڑ کرکسی کو بھی وزیراعظم نہیں بناسکتیں، لیکن کانگریس کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

Oct 31, 2018 08:06 AM IST | Updated on: Oct 31, 2018 08:06 AM IST

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے منگل کو کہا کہ کانگریس کی حمایت کے بغیراکیلے علاقائی پارٹیان وزیراعظم نہیں بناسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے لوک سبھا الیکشن کے بعد راہل گاندھی کو وزیراعظم بنائے جانے کے لئے پوری حمایت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں علاقائی پارٹی  کانگریس کی مدد کے بغیرکسی کو وزیراعظم نہیں بناسکتے۔

دیوگوڑا نے کہا کہ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں ملک میں کوئی بھی علاقائی پارٹی راہل گاندھی کو چھوڑکرکسی کوبھی وزیراعظم نہیں بناسکتے، لیکن کانگریس کا فیصلہ آخری ہوگا۔ بلاری میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں واضح طورپرکہہ رہا ہوں۔ راہل گاندھی کو وزیراعظم بنانے کے لئے میری پوری حمایت ہے۔

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے راہل گاندھی کو وزیراعظم بنانے کی حمایت کی

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے راہل گاندھی کو وزیراعظم بنانے کی حمایت کی۔

Loading...

سابق وزیراعظم کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک ہفتہ قبل کانگریس کے سینئرلیڈر اورسابق مرکزی وزیرداخلہ پی چدمبرم نے کہا تھا کہ کانگریس نے رسمی طورپرکبھی نہیں کہا کہ اگراپوزیشن اتحاد آئندہ حکومت بناتی ہے تو راہل گاندھی کو وزیراعظم بننا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:   راہل گاندھی کا نام وزیراعظم امیدوار کے طور پر اعلان نہیں کرے گی کانگریس: پی چدمبرم

یہ بھی پڑھیں:   راہل گاندھی نے کہا "حلیف پارٹیاں اگرچاہیں گی تووزیراعظم بننے کوتیارہوں"۔

یہ بھی پڑھیں:    لوک سبھا الیکشن 2019 کےعظیم اتحاد میں ہماری پارٹی بھی شامل ہوگی: بدرالدین اجمل کا اعلان

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز