کیرالہ کے  کوچی شپ یارڈ میں بھیانک دھماکہ ، پانچ افراد کی موت ، 15 دیگر زخمی

Feb 13, 2018 12:38 PM IST | Updated on: Feb 13, 2018 12:38 PM IST

کوچی : کیرالہ کے کوچی شپ یارڈ میں ہوئے دھماکہ میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ اس دھماکہ میں کم سے کم 15 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق او این جی سی کا ڈرل شپ ساگر بھوشن مرمت کیلئے کوچی شپ یارڈ لایا گیا تھا ۔ اسی دوران اس کے واٹر ٹینک میں دھماکہ ہوگیا اور دھماکہ سے وہاں آگ لگ گئی ۔

اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا ہے اور زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ تاہم بچاو اور راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ پولیس نے جہاز کے آس پاس کے علاقہ کو گھیر لیا ہے اور واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے۔

کیرالہ کے  کوچی شپ یارڈ میں بھیانک دھماکہ ، پانچ افراد کی موت ، 15 دیگر زخمی

کوچی شپ یارڈ ۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز