کیرالہ میں پدمنابھ سوامی مندر کے نزدیک لگی بھیانک آگ ، تین افراد زخمی

Feb 26, 2017 12:20 PM IST | Updated on: Feb 26, 2017 12:20 PM IST

ترواننت پورم: کیرالہ میں دنیا کے مشہور شری پدمنابھ سوامی مندر کے شمالی دروازے کے نزدیک انتہائی محفوظ علاقے میں آج صبح شدید آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے افسر کے مطابق آریم ایس گودام میں آگ لگ لگی جو آہستہ آہستہ پھیلتے ہوئے نزدیکی عمارت تک پہنچ گئی۔ اس عمارت کو محکمہ آثار قدیمہ نے اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔

واقعہ کے بعد آگ پر قابو پانے کے لئے شہر کے مختلف مراکز سے 16 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو لایا گیا اورتقریبا علی الصبح چار بجے بچاو مہم چلائی گئی۔ تین گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ حکام نے کہا کہ آگ کا یہ واقعہ بجلی میں شارٹ سرکٹ سے نہیں لگی ۔ انہوں نے کہاکہ کل رات کچھ افسران نے جلانے کے لئے ملبہ جمع کر رکھا تھا جس میں آگ لگ گئی۔

کیرالہ میں پدمنابھ سوامی مندر کے نزدیک لگی بھیانک آگ ، تین افراد زخمی

اس واقعہ میں دوافراد ایک سیکورٹی اہلکار اور ایک آگ بجھانے والے دستہ کا رکن زخمی ہو گئے۔ آگ لگنے کے واقعہ کی پہلی اطلاع مندرکے احاطے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے ملی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز