بیدر میں متعدد دکانیں جل کر خاکستر، ایک کروڑ کی مالیت کا نقصان

May 25, 2017 10:58 PM IST | Updated on: May 25, 2017 10:58 PM IST

بیدر : گرمیوں کی جیسے جیسے شدت بڑھتی جا رہی ہے ، آگ کےحادثات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ ذرا سی چنگاری لاکھوں کروڑوں کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کررہی ہے ۔ ایسا ہی ایک حادثہ ہمناباد کے منا اکھیلی میں پیش آیا ، جب عید کی بکری کے لیے ہمناباد تعلقہ کے منااکھیلی میں آج صبح ساتھ بجے ایک دکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی ۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی متعدد دکانوں کوجلاکر راکھ کردیا۔ جلنے والی دکا نوں میں کراچی بیکری ، فائین ڈریسس کپڑے کی دکان ، فٹ ویئر، چوڑی کی دکان وغیرہ شامل ہیں۔ یہ تمام تاجرین رمضان کی آمد کے پیش نظڑ دکانوں میں مال جمع کر رہے تھے ۔ تحصیلدار ہمناباد نے موقع کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک کروڑ مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ اس کی تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر بیدر کو روانہ کی گئی ہے۔

بیدر میں متعدد دکانیں جل کر خاکستر، ایک کروڑ کی مالیت کا نقصان

مقامی عوام نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ تاجرین کا بے انتہا نقصان ہوا ہے ۔ لہذا حکومت ان کی مدد کے لئے آگے آئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق منااکھیلی میں اگر فائر انجن موجود ہوتا تو اتنا بڑا نقصان نہیں ہوتا۔ منااکھیلی میں جلد از جلد ایک فائر اسٹیشن کی منظوری کا مطالبہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز