تمل ناڈو کے کورنگانی جنگل میں آتشزدگی، مرنے والوں کی تعداد 8 ہوئی

تھینی۔ تمل ناڈو کے تھینی ضلع کے کورنگانی جنگل علاقہ میں ایک ہفتہ سے لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف فضائیہ کے جوانوں نے ایک اور لاش برآمد کی ہے ۔

Mar 12, 2018 02:29 PM IST | Updated on: Mar 12, 2018 02:29 PM IST

تھینی۔ تمل ناڈو کے تھینی ضلع کے کورنگانی جنگل علاقہ میں ایک ہفتہ سے لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف فضائیہ کے جوانوں نے ایک اور لاش برآمد کی ہے ۔ جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے ۔ آگ میں گھرے 23افراد کو محفوظ نکا ل لیا گیا ہے ۔

سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ کویمبٹورکے رہنے والے ٹریکر ویپن کو جھلسی ہوئی حالت میں باہر نکالا گیا ہے ۔ اسے تھینی میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اس بیچ دعوی کیا گیا ہے کہ پانچ خواتین سمیت کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔

تمل ناڈو کے کورنگانی جنگل میں آتشزدگی، مرنے والوں کی تعداد 8 ہوئی

علامتی تصویر

اس بچاؤ مہم میں جی پی ایس گیجیٹ اور سوٹ سے لیس آئی اے ایف کمانڈو مصروف ہیں ۔ جبکہ فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر بھی بچاؤ مہم میں لگے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز