مولانا ابو الکلام آزاد کے پوتے فیروز بخت احمد اردو یونیورسٹی کے نئے چانسلرمقرر

سماجی کارکن اور ماہر تعلیم فیروز بخت احمد کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا آج پانچواں چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

May 17, 2018 10:29 PM IST | Updated on: May 18, 2018 05:30 PM IST

حیدرآباد : سماجی کارکن اور ماہر تعلیم فیروز بخت احمد کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا آج پانچواں چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریۂ ہند رام ناتھ کووند نے یونیورسٹی کے وزیٹر کی حیثیت سے ان کا تقرر تین سالہ میعاد کیلئے کیا ہے۔ فیروز بخت احمد، مولانا ابوالکلام آزاد کے رشتے کے پوتے ہیں۔ رجسٹرار ، اردو یونیورسٹی کے آج جاری کردہ اعلامیہ میں یہ اطلاع دی گئی۔ فیروز بخت، ظفر سریش والا کی جگہ لیں گے۔ فیروز بخت احمد ایک ممتاز صحافی اور قلمکار کے طور پر ملک بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔

انہوں نے اردو اور ہندی میں کئی کتابیں بھی تحریر کی ہیں، جن میں بچوں کے ادب پر کتابیں شامل ہیں۔ بحیثیت صحافی ان کے کالم ملک میں مختلف زبانوں کے مؤقر اخبارات میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ فیروز بخت، دینی مدارس کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اردو میڈیم اسکولوں کی ترقی سے مربوط اقدامات سے بھی وابستہ رہے ہیں۔

مولانا ابو الکلام آزاد کے پوتے فیروز بخت احمد اردو یونیورسٹی کے نئے چانسلرمقرر

فیروز احمد بخت ۔ فائل فوٹو

مختلف عدالتوں نے انہیں عدالتی عمل میں معاونت اور انصاف رسائی میں سرعت کے لیے کئی کمیٹیوں / انکوائری کمیٹیوں کا رکن بھی نامزد کیا ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے قیام سے قبل 1997 میں انہوں نے بحیثیت رکن تاسیسی کمیٹی خدمات بھی انجام دیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز