وقف بورڈ کے چیئرمین ہوکر وقف قانون کی ہی خلاف ورزی کر رہے ہیں وسیم رضوی : کے رحمان خان

بابری مسجد -رام مندرتنازع میں اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے صدر وسیم رضوی کی مداخلت پرسابق مرکزی وزیر کے رحمن خان نےسخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Nov 20, 2017 11:30 PM IST | Updated on: Nov 20, 2017 11:31 PM IST

بنگلورو : بابری مسجد -رام مندرتنازع میں اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے صدر وسیم رضوی کی مداخلت پرسابق مرکزی وزیر کے رحمن خان نےسخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ رحمن خان نے کہا کہ وسیم رضوی وقف بورڈ کے صدر ہوکر وقف قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ وقف قانون کےمطابق وقف جائداد سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

بابری مسجد کی جگہ وقف کی ملکیت ہے۔ ایک مرتبہ وقف کی گئی زمین ہمیشہ کے لئے وقف ہی کہلائی جاتی ہے۔ لہذا اس جگہ سے کوترک نہیں کیا جا سکتا ہے۔ وقف کی ملکیت سے دستبردارہونے کی بات وقف بورڈ کا چیئرمین کیسے کر سکتا ہے؟۔ رحمن خان نےکہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے ، وسیم رضوی اور شری شری روی شنکر کی مداخلت غیرضروری ہے۔

وقف بورڈ کے چیئرمین ہوکر وقف قانون کی ہی خلاف ورزی کر رہے ہیں وسیم رضوی : کے رحمان خان

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز