حیدرآباد کے چیرو گرام پنچایت میں رکھا گیا مسجد رحمت اللعالمین کا سنگ بنیاد

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے مضافات میں پیراں چیرو گرام پنچایت میں مسجد رحمت اللعالمین کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔

Jan 21, 2017 08:24 PM IST | Updated on: Jan 21, 2017 08:24 PM IST

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے مضافات میں پیراں چیرو گرام پنچایت میں مسجد رحمت اللعالمین کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ قریب میں مسجد نہ ہونے کی وجہ سے مقامی مسلمانوں کو  نماز کے لیے دوکلومیٹر کا فاصلہ طئے کرنا پڑتا ہے۔ سماجی، سیاسی لیڈر اور عوامی نمائندوں کے تعاون کی یقین دہانی کے بعد مقامی مسلمانوں نے یہ عزم کیا ہے کہ ایک سال کے اندر مسجد کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی۔  مقامی سرپنچ ناگاراجو نے مسجد کی تعمیر کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

حیدرآباد کے علاقه ٹولی چوکی سے دس کلو میٹر دور پیراں چیرو گرام پنچایت گندم گوڑھ میں ہندو مسلم ایکتا کی ایک مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب اپنے گاؤں کے مسلمانوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے مقامی سرپنچ نے غیر مسلم ہوتے ہوئے کافی دلچسپی دکھائی۔  گندم گوڑھ میں بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں لیکن یہاں سے قریبی مسجد کا فاصلہ دو کلو میٹر دور ہے جس سے پنج وقتہ نماز کے لئے بچوں اور بڑی عمر کے مسلمانوں کو مشکلات پیش آرہی تھیں۔ مقامی مسلمانوں نے مقامی عوامی نمائندوں سے  اس مسئلے پر  گفتگو کرتے ہوئے قریب میں واقع درگاہ سے متصلہ اراضی پر ریاستی وقف بورڈ سے مسجد کی تعمیر کی اجازت حاصل کی۔ اس طرح یہاں مسجد رحمت اللعالمین کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں چیف ایڈیٹر روزنامہ سیاست زاہدعلی خان اور محمد فاروق حسین ایم ایل سی کے علاوہ مقامی سرپنچ نا گاراجو وغیرہ نے شرکت کی۔ اس مسجد کی سنگ بنیاد تقریب میں مقامی سرپنچ ناگاراجو نے مسجد کے تعمیر کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ میں مسجد کی تعمیر گنگا جمنی تہذیب کی مثال ثابت ہوگی ۔

حیدرآباد کے چیرو گرام پنچایت میں رکھا گیا مسجد رحمت اللعالمین کا سنگ بنیاد

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز