کرنول میں اردو میڈیم طلبہ کے لئے مفت ڈی ایس سی ٹریننگ کا افتتاح

کرنول۔ کرنول کے ڈاکٹرعبدالحق ایڈیڈ یوپی اسکول میں آندھرا پردیش اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سےایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔

Oct 14, 2017 07:12 PM IST | Updated on: Oct 14, 2017 07:12 PM IST

کرنول۔ کرنول کے ڈاکٹرعبدالحق ایڈیڈ یوپی اسکول میں آندھرا پردیش اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سےایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس میں اردو میڈیم میں ضلعی سطح کے بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ اور گذشتہ ڈی ایس سی میں رینک حاصل کرنے والے امیدواروں کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر زویا اردو میڈیم ڈی ایس سی کوچنگ سینٹرکا افتتاح عمل میں لایا گیا۔

 اقتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وائی ایس آرسی پی قائد حفیظ خان شریک ہوئے ۔ اس موقع پرانھوں نے کہا کہ اردو میڈیم طلبہ کے لئے مفت میں تربیت دیا جانا بہت ہی قابل ستائش کام ہے ۔ کیونکہ آنے والے ڈی ایس سی میں بہت سارے پوسٹ اردو کے آنے والے ہیں۔ انھوں نے آندھرا پردیش اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن اور زویا کوچنگ سینٹر والوں کو ڈی ایس سی کوچنگ سنٹر قائم کرنے پردلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اپوٹا کے فاؤنڈر کے جی خواجہ حسین، ضلع معتمد دادا پیر، زویا کوچنگ سینٹر کے معتمد عبدالعزیز وغیرہ شریک رہے۔

کرنول میں اردو میڈیم طلبہ کے لئے مفت ڈی ایس سی ٹریننگ کا افتتاح

ری کمنڈیڈ اسٹوریز