عیدالاضحیٰ کے موقع پر حیدرآباد میں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

حیدرآباد۔ عیدالاضحی کے سلسلے میں قربانی کے جانوروں کی شہر حیدرآباد میں آمد و فروخت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

Aug 31, 2017 03:36 PM IST | Updated on: Aug 31, 2017 03:36 PM IST

حیدرآباد۔ عیدالاضحی کے سلسلے میں قربانی کے جانوروں کی شہر حیدرآباد میں آمد و فروخت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ اس سال علمائے کرام کی اپیل پر مسلمانوں نے گائے کی قر بانی کوترک کردیا ہے اورزیادہ ترلوگ چھوٹے جانور کوترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے چھوٹے جانوروں جیسے بکروں، دنبوں اور مینڈھوں کی قیمتوں میں قابل لحاظ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ چونکہ بارش کی وجہ سے جانورو ں کی موت کے سبب تعداد میں کمی ہوئی ہے، اس لئے بھی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

اس صورتحال کا پورا فائدہ تاجر اٹھا رہے ہیں اورمن مانی داموں پر جانور فروخت کر رہے ہیں ۔ ویسے توابھی شہر میں بڑے بکرے درکار تعداد میں نہیں پہنچے ہیں۔ بیرونی ریاستوں سے بکروں کی آمد متوقع ہے جو جمعہ تک شہر پہونچ سکتے ہیں۔ بازار میں صرف چھوٹے بکرے دستیا ب ہیں۔ قربانی کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ خریدنے سے پہلے جانور کی اچھی طرح جانچ پڑتال کرلیں کیونکہ عام طورپر بکر ے برسات کے موسم میں کمزور اور بیمارہوجاتے ہیں۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر حیدرآباد میں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

علامتی تصویر: رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز