گلبرگہ : سری نواس سرڈگی گاوں میں قبرستان کی زمین پر قبضہ کی کوشش

Jun 01, 2017 11:10 PM IST | Updated on: Jun 01, 2017 11:10 PM IST

گلبرگہ : گلبرگہ کے نواحی علاقے سری نواس سرڈگی گاوں میں قبرستان کی زمین پر قبضے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مقامی مسلمان قبرستان کی زمین بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں ، لیکن ان کی کوئی صحیح رہنمائی کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ مقامی مسلمانوں کے مطابق پڑوسی کسان قبرستان کی زمین پر قبضہ کرکے کاشت کاری کر رہا ہے۔

شہر گلبر گہ سے 15 کلو میٹر کے فاصلہ پر سرینواس سرڈگی گاوں کا مسلم قبرستان واقع ہے۔ سرکاری ریکارڈز میں سروے نمبر697 میں تین ایکڑ چارگنٹے پر مشتمل زمین مسلم قبرستان کے نام سے درج ہے، مگراب اس قبرستان پرخطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں ۔ مقامی مسلمانوں کی جانب سے حصار بندی کے باوجود پڑوسی کسان یہاں قبضے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

گلبرگہ : سری نواس سرڈگی گاوں میں قبرستان کی زمین پر قبضہ کی کوشش

گاؤں والوں کے لیے مشکل کی بات یہ ہے کہ یہ قبرستان وقف بورڈ میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے دستاویز میں یہ زمین قبرستان کی ہے۔ کسی تنازع سے بچنے اور بات چیت سے مسئلہ کا حل نکالنے کے لیے مقامی مسلمانوں نے پڑوسی کسان کے خلاف کسی سرکاری ادارے میں تحریری شکایت نہیں کی ہے ۔ مقامی مسلمانوں کا کہنا یہ بھی ہے کہ گاؤں کی فضا کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے بھی انہوں نے پڑوسی کسان کے خلاف تحریری شکایت نہیں کی۔ تاہم بار بار متعلقہ پولیس اسٹیشن میں زبانی شکایت کی ہے ،لیکن پولیس افسران اپنے طور پر معاملہ کے حل کی یقین دہانی کرا کر معاملہ کوطول دے رہے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز