یوپی ایس سی میں 25 واں مقام حاصل کرنے والے شیخ تنویز آصف کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

Jun 08, 2017 10:43 PM IST | Updated on: Jun 08, 2017 10:43 PM IST

گلبرگہ : یوپی ایس سی امتحانات میں25 واں رینک حاصل کرنے والے گلبرگہ کے نوجوان شیخ تنویر آصف کے اعزاز میں استقبالیہ کا سلسلہ جاری ہے۔ آصف کے والد کا تعلق محکمہ ہولیس سے ہونے کی وجہ محکمہ پولیس گلبرگہ نے بھی شیخ تنویز کو تہنیت پیش کی ۔ اعلیٰ افسران نے تنویر کی کامیابی کو محکمہ پولیس کے لیے ایک اعزاز قرار دیا ۔ وہیں شیخ تنویزآصف کا بھی کہنا ہے کہ دنیا میں نا ممکن کوئی چیزنہیں ، بس قوت ارادی کی ضرورت ہے۔

گلبرگہ پولیس ہیڈا کوارٹر میں شیخ تنویرآصف کے اعزازمیں منعقدہ پروگرام میں پولیس عہدیداران میں کافی جوش و خروش نظر آیا ۔ تقریب میں شیخ تنویر آصف کی گلپوشی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا تھا ۔ ہر کوئی آصف کی گلپوشی کرنے میں سبقت لے جانے کی کوشش کر رہا تھا ۔

یوپی ایس سی میں 25 واں مقام حاصل کرنے والے شیخ تنویز آصف کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس عہدیداروں نے اپنے ماتحتوں کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت دی اور اپنے بچوں کے روبرو آصف کو رول ماڈل کے طور پر پر پیش کرنے کا مشورہ دیا ۔ اعلیٰ عہدیداروں نےآصف کے لئے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا ۔

تنویرآصف نے اس موقع پر کہا کہ اس تاثر کو بھی توڑنے کی ضرورت ہے کہ یو پی ایس سی امتحانات میں صرف ذہین و فطین طلبہ ہی کامیاب ہو سکتے ہیں۔ صحیح سمت میں محنت کر کے ایک اوسط طالب علم بھی یو پی ایس سی پاس کر سکتا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز