ہادیہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لئے پولیس کی سیکورٹی میں سلیم روانہ– News18 Urdu

ہادیہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لئے پولیس کی سیکورٹی میں سلیم روانہ

حالیہ تبدیلی مذہب کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہنے والی کیرالہ کی خاتون ہادیہ کو اپنی طبی تعلیم مکمل کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے عبوری حکم میں اجازت دیئے جانے کے ایک دن بعد آج کوئمبٹور پہنچایا گیا، جہاں سے وہ سلیم کے لئے روانہ ہوگئیں۔

Nov 28, 2017 07:22 PM IST | Updated on: Nov 28, 2017 07:22 PM IST

نئی دہلی۔ حالیہ تبدیلی مذہب کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہنے والی کیرالہ کی خاتون ہادیہ کو اپنی طبی تعلیم مکمل کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے عبوری حکم میں اجازت دیئے جانے کے ایک دن بعد آج کوئمبٹور پہنچایا گیا، جہاں سے وہ سلیم کے لئے روانہ ہوگئیں۔  ہادیہ آج دو پہر ایک بج کر 20 منٹ پر دہلی انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے پولس کی سکیورٹی میں کوئمبٹور کے لئے روانہ ہوئيں۔ ان کے ساتھ دو خاتون پولس اہلکار بھی تھیں۔

کوئمبٹور سے کیرالہ پولس انہيں سڑک کے راستے سےسلیم پہنچائے گی۔ کالج میں انہيں دوسری طالبات کی طرح ہاسٹل کی سہولت دی جائے گی، تاہم، انہیں تمل ناڈو پولس کی طرف سے مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ہادیہ کے والدین بھی آج ان کے جانے کے بعد ڈھائی بجے اپنے گھر واپس لوٹ گئے۔

ہادیہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لئے پولیس کی سیکورٹی میں سلیم روانہ

ہادیہ: فائل فوٹو

پیر کے روز سپریم کورٹ نے ہادیہ کی اس درخواست کو مسترد کردیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت طلب کی تھی۔ اس کے برعکس سپریم کورٹ نے انہيں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لئے کالج جانے کی ہدایت دی اور این آئی اے کو مبینہ جبرا تبدیلی مذہب کی تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیا۔

Loading...

Loading...