تلنگانہ میں جب سیلون کی دکان چلانے والے کو آیا 1.27لاکھ روپے کا بجلی بل

سرینواس جو پٹن چیرو منڈل کے متنگی کا رہنے والا ہے ، گاوں میں اپنا سیلون چلاتا ہے ۔جولائی کے ماہ کا یہ 1.27لاکھ روپئے کا بل دیکھنے پر وہ سکتہ سے دوچار ہوگیا۔

Aug 20, 2017 06:24 PM IST | Updated on: Aug 20, 2017 06:35 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے متنگی میں ایک شخص کو 1.27لاکھ روپئے بجلی کا بل وصول ہوا ۔سرینواس جو پٹن چیرو منڈل کے متنگی کا رہنے والا ہے ، گاوں میں اپنا سیلون چلاتا ہے ۔جولائی کے ماہ کا یہ 1.27لاکھ روپئے کا بل دیکھنے پر وہ سکتہ سے دوچار ہوگیا۔عموما سرینواس کا ماہانہ بل 200روپئے سے تجاوز نہیں ہوتا تاہم جولائی کے اس بل نے اس پر سکتہ طاری کردیا۔

سرینواس نے پٹن چیرو کے محکمہ بجلی کے دفتر پہنچ کر اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی جس میں اس کو ناکامی ہوئی ۔افسروں نے اس کو ہدایت دی کہ وہ اس مسئلہ کے حل کے لئے سنگاریڈی کے محکمہ بجلی کے دفتر سے رجوع ہو۔محکمہ بجلی کے افسروں نے بعد ازاں جب سرینواس کے بجلی کے میٹر کامعائنہ کیا تو انہیں پتہ چلا کہ اس میٹر میں نقائص ہیں جس کے بعد ایک نیا بل سرینواس کو 572روپئے کا جاری کیا گیا ۔

تلنگانہ میں جب سیلون کی دکان چلانے والے کو آیا 1.27لاکھ روپے کا بجلی بل

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز