حج 2017 : حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے 13 اگست سے شروع ہوں گی حج پروازیں 

Jun 22, 2017 09:04 PM IST | Updated on: Jun 22, 2017 09:04 PM IST

حیدرآباد: حیدرآباد امبار کیشن پوائنٹ سے حج 2017کے لئے 13اگست سے 22اگست تک دس دن کے دوران جملہ 14فلائٹس کے ذریعہ جملہ 6,300عازمین حج حالت احرام میں سوئے حرم روانہ ہوں گے۔ اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکورنے بتایا کہ مرکزی حج کمیٹی نے فلائیٹ شیڈول کو قطعیت دے دی ہے جس کے مطابق حیدرآباد سے 13 اگست سے پروازوں کا آغاز ہوگا۔ سعودی عربین ایر لائنز کی جمبو فلائٹس کے ذریعہ راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ کے حج ٹرمنل سے ہر فلائٹ میں 450 عازمین کی روانگی عمل میں آئے گی۔

فلائٹس کی تفصیل حسب ذیل ہے: 13اگست روانگی 9:00 بجے شب ۔14اگست روانگی 1:00بجے دن۔15اگست روانگی 5:00بجے صبح اور 9:00 بجے شب۔16اگست روانگی 1:00بجے دن ۔17اگست روانگی 5:00بجے صبح اور 9:00 بجے شب۔18 اگست روانگی 1:00بجے دن ۔19 اگست روانگی 5:00بجے صبح اور 9:00 بجے شب۔20اگست روانگی 1:00 بجے دن۔21اگست روانگی 5:00بجے صبح اور 9:00 بجے شب۔22اگست روانگی 1:00 بجے دن ۔ پروفیسر اے شکور نے بتایا کہ ان فلائیٹس کے ذریعہ ریاست تلنگانہ کے علاوہ آندھرا پردیش اور ریاست کرناٹک کے عازمین کی روانگی بھی عمل میں آئے گی۔

حج 2017 : حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے 13 اگست سے شروع ہوں گی حج پروازیں 

Picture : Twitter

انہو ں نے بتایا کہ ہر فلائٹ میں دو دو خادم الحجاج بھی عازمین کے ہمراہ ہوں گے۔ انفرادی شیڈول کا مقرر ہ فلائیٹ سے دس دن قبل اعلان کیا جائے گا۔ واپسی کی فلائیٹس 20ستمبر سے 29ستمبر تک مقرر ہیں۔ جس ترتیب سے عازمین کی روانگی ہوگی انکی واپسی بھی اسی ترتیب سے ہوگی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز