کرناٹک : 586 عازمین حج نے اپنا سفر کیا منسوخ ، ویٹنگ لسٹ والوں کو کیا جائے گا کنفرم

کرناٹک ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ سفر حج پر جانے والے عازمین حج میں 586عازمین نے اپنا سفر رد کردیاہے۔

Apr 12, 2018 07:08 PM IST | Updated on: Apr 12, 2018 07:08 PM IST

بنگلورو : کرناٹک ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ سفر حج پر جانے والے عازمین حج میں 586عازمین نے اپنا سفر رد کردیاہے۔ طب، معاشی اور گھریلو اسباب کو عازمین حج نے سفر منسوخ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔اب ویٹنگ لسٹ میں موجود عازمین حج کو کنفرم کیا جارہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کرناٹک ریاستی حج کمیٹی کے تحت اس مرتبہ6624عازمین حج مقدس سفر کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ اب586عازمین کے سفر منسوخ کرنے کے بعد ویٹنگ لسٹ میں موجود عازمین حج کو موقع مل رہاہے۔ واضح رہے کہ سال رواں کرناٹک حج کمیٹی کو18ہزار402درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

کرناٹک : 586 عازمین حج نے اپنا سفر کیا منسوخ ، ویٹنگ لسٹ والوں کو کیا جائے گا کنفرم

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز