تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت مزید 86 عازمین حج کا انتخاب ، رقم اور پاسپورٹ جمع کرنے کی ہدایت

Aug 09, 2017 07:30 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 07:30 PM IST

حیدرآباد: اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2017کے لئے ریاست تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت مزید86 درخواست گزاروں کا انتخاب کیا ہے۔ پروفسیر ایس اے شکور نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں ویٹنگ لسٹ میں جن درخواست گزاروں کے نمبر 341سے لے کر 425 تک ہیں وہ 11 اگست تک عزیزیہ زمرہ کے مطابق حج مصارف کی جملہ رقم جمع کروادیں اور بینک چالان کی رسید کے ہمراہ اپنے اوریجنل پاسپورٹ ‘ایک عدد کلر فوٹو گراف اور میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنیس سرٹیفیکیٹ دفتر ریاستی حج کمیٹی واقع حج ہاؤز نامپلی میں جمع کروادیں ۔ عزیزیہ زمرہ میں 2,01,800ہوتی ہے۔

اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے مزید بتایاکہ شیعہ عازمین حج کو جن کے لئے جحفہ میقات ہوگی مزید 100سعودی ریال زیادہ ادا کرنے ہوں گے۔ جو عازمین اسلامک ڈولپمنٹ بینک کے ذریعہ قربانی ادا کرنے کے خواہش مند ہیں وہ فی کس 8,000/-روپئے زیادہ ادا کریں ۔ حج مصارف کی رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبرمیں یا پھر یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبرمیں یا راست آن لائن جمع کروائیں۔

تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت مزید 86 عازمین حج کا انتخاب ، رقم اور پاسپورٹ جمع کرنے کی ہدایت

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل تین لسٹوں کے ذریعہ ویٹنگ لسٹ کے تحت 340 درخواست گزاروں کا انتخاب عمل میں آیا تھا اور اب اس نئی فہرست کے مطابق ویٹنگ لسٹ کے جملہ 425 درخواست گزاروں کو حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقعہ ملے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز