حج بھون میں عازمین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہمارا مقصد : آر روشن بیگ

بنگلورو۔ بنگلورو کےحج بھون میں عازمین حج کوبہترسے بہترسہولیات فراہم کرنےکی کوشش کی گئی ہے۔

Aug 05, 2017 02:37 PM IST | Updated on: Aug 05, 2017 02:37 PM IST

 بنگلورو۔ بنگلورو کےحج بھون میں عازمین حج کوبہترسے بہترسہولیات فراہم کرنےکی کوشش کی گئی ہے۔ ملک کا ایک خوبصورت اور شاندارحج ہاؤس سمجھے جانے والے  بنگلورو کے حج بھون میں عازمین کوحاصل ہونے والی سہولیات کسی اسٹارہوٹل سے کم نظرنہیں آ رہی ہیں ۔ شہرگلستان بنگلورو کا حج بھون حج2017 کی میزبانی کیلئے تیارہو رہا ہے۔ اس خوبصورت حج بھون میں پچھلے سال کے مقابلہ سہولیات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ حج ہاوز کے کمروں کا اندرونی حصہ کسی اسٹار ہوٹل سے کم نہیں ہے۔ تمام کمروں کو آرام دہ بنایا گیا ہے۔ ہرکمرے کو ضروری فرنیچرسے آراستہ کیا گیا ہے ۔ تقریبا 100 کمروں میں اے سی کی سہولت ہوگی۔ ہرکمرے میں پلازمہ ٹی وی اوردیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ وزیرحج آرروشن بیگ کہتے ہیں کہ اُنکا مقصدعازمین حج کو بہترسے بہترسہولیات فراہم کرنا ہے۔ سفرحج کی تیاریوں کے لئےتمام محکموں کے افسروں  سے میٹنگ ہوئی ہے۔ اس مرتبہ عازمین حج کے کھانے کا انتظام آئی ایم اے کی جانب سے کیا جائےگا ۔

بنگلورو کے حج بھون میں  موجود100رہائشی کمروں میں بیک وقت600عازمین حج قیام کرسکتےہیں۔ اس کے علاوہ نماز،طعام، لگیج اوردیگر انتظامات کیلئے کشادہ ہال یہاں موجود ہیں۔6اگست سے یہاں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا۔7اگست کو وزیراعلی سدرامیا عازمین حج کے پہلے قافلے کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ بنگلورو حج ایمبارکیشن پوائنٹ سے تقریبا پانچ ہزارعازمین مبارک سفر پرروانہ ہونگے۔ ان میں آندھراپردیش کے چتور اور اننت پور اضلاع کے عازمین بھی شامل ہیں۔

حج بھون میں عازمین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہمارا مقصد :  آر روشن بیگ

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز