وزیر اعلیٰ سدرامیا کی موجودگی میں بنگلورو سے عازمین حج کا پہلا قافلہ سوئے حرم روانہ‎

Aug 09, 2017 02:33 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 02:33 PM IST

بنگلورو۔ لبیک کی صداؤں کے ساتھ وزیر اعلیٰ سدرامیا کی موجودگی اور وزیر حج آر روشن بیگ کی نگرانی میں حج 2017 کی پہلی پرواز کی روانگی  ہوئی ـ تقریب میں مقررین نے عازمین سے ملک میں امن و امان کی برقراری کیلئے دعا کی اپیل کی ـ بنگلورو کے مضافات میں واقع حج بھون سےعازمین کا پہلا قافلہ سوئے حرم روانہ ہوگیا ـ حج 2017 کی پروازوں کا افتتاح وزیراعلی سدرامیا کے ہاتھوں عمل میں آیاـ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سدرامیا نے عازمین حج سے کرناٹک میں امن و خوشحالی، ترقی اور باران رحمت کیلئے خصوصی دعا کرنے کی اپیل کی ـ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ انسانیت کے ساتھ زندگی بسر کرنا بے حد ضروری ہے کیونکہ مذہب نفرت کی تعلیم نہیں دیتا ـ ایک دوسرے کا احترام کرنا ہی تمام مذاہب کا درس ہے ـ قبل ازیں ریاستی وزیر حج آر روشن بیگ نے غازی آباد میں اعلیٰ حضرت حج ہاؤس کے روبرو ہوئے ہنگامہ پر تشویش کا اظہار کیا اور گؤرکشکوں سے نجات دلانے کیلئے عازمین سے دعا کرنے کی اپیل کی ـ  انہوں نےکہا  کہ سماج کے کمزور طبقات، خواتین اور پسماندہ طبقے کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ـ اگر کوئی ریاست کے امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتاہے تو حکومت اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ـ

آئی ایم اے چاریٹبل سوسائٹی کے منیجنگ ڈائرکٹر محمد منصور خان نے تقریباً 5 ہزارعازمین کی خدمت کا موقع فراہم کرنے پروزیر اعلیٰ سدرامیا اور ریاستی وزیر آر روشن بیگ کا شکریہ ادا کیا ـ انہوں نے کہا کہ آئی ایم اے کے احباب حج کیمپ کے اختتام تک بحیثیت رضاکار عازمین کی خدمات انجام دیں گے ـ دارالعلوم شاہ ولی اللہ بنگلورو کے مہتمم مولانا زین العابدین رشادی مظاہری اور مولانا سید محمد تنویر ہاشمی نے عازمین کو چند ہدایات دیںـ اس موقع پر مولانا تنویر ہاشمی نے ہندوؤں کو مسلمانوں اور مسلمانوں کو ہندوؤں سے متنفر کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ـ کرناٹک کے امیر شریعت حضرت  مفتی محمد اشرف علی کے دعائیہ کلمات سے تقریب کا اختتام ہوا ـ  عازمین حج کی پہلی پرواز آج علی علی الصبح 3.40 بجے بنگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ سے سوئے حرم روانہ ہوئی ـ پہلا قافلہ 340 عازمین پر مشتمل تھا ـ تقریب میں ریاستی وزرائ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری مدھویاکشی گوڈ کے علاوہ بی بی ایم پی کارپوریٹرس وغیرہ شریک رہے ـ

وزیر اعلیٰ سدرامیا کی موجودگی میں بنگلورو سے عازمین حج کا پہلا قافلہ سوئے حرم روانہ‎

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز