حج 2017 : تلنگانہ کے حاجی مختاراحمد کا مکہ معظمہ کے النور اسپتال میں انتقال ، پیشاب میں تکلیف کی تھی شکایت

Sep 07, 2017 08:14 PM IST | Updated on: Sep 07, 2017 08:53 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگا ریڈی سے تعلق رکھنے والے ایک حاجی جناب سید مختار احمد  کا آج صبح مکہ معظمہ کے النور ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔  وہ 64 سال کے تھے ۔ وہ اپنی اہلیہ محترمہ رضوانہ پروین بیگم کے ہمراہ 15اگست کو بعزم حج روانہ ہوئے تھے- ان کو پیشاب میں تکلیف کے باعث تین دن قبل مکہ معظمہ کے النور ہاسپٹل میں شریک کروایاگیا تھا۔ اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے خادم الحجاج کو ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے لئے فوری کارروائیاں کرنے کی ہدایت دی۔ نماز جنازہ حرم شریف میں ادا کی گئی اور تدفین آج بعد ظہر جنت ا لحجاج مکہ مکرمہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔

پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ حج کے بعد یہ ریاست تلنگانہ کے دوسرے حاجی ہیں جن کا انتقال ہوا ہے۔ حج سے قبل حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک حاجی جناب محمد عبداللطیف عمر 73سال ساکن ہمایوں نگر کا النور ہاسپٹل مکہ معظمہ میں انتقال ہوا۔ حج کے بعد یدادری بھونگیر کے حاجی جناب عبدالکریم کا حج کے بعد انتقال ہوا ۔ اس طرح تاحال تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تین حاجیوں کا انتقال ہوا ہے ۔ جبکہ حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ کے جملہ پانچ حاجی صاحبان فوت ہوئے ہیں۔

حج 2017 : تلنگانہ کے حاجی مختاراحمد کا مکہ معظمہ کے النور اسپتال میں انتقال ، پیشاب میں تکلیف کی تھی شکایت

خانہ کعبہ کا دلکش منظر: فائل فوٹو

اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے مرحوم کے لواحقین سے بات کی اور ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی تلقین کی ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایاکہ حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے تعلق رکھنے والے تمام حجاج کرام مکہ معظمہ اپنی اپنی رہائش گاہوں میں مقیم ہیں اور خیریت سے ہیں۔ اسپیشل آفیسر حج مشن اور خادم الحجاج سے مسلسل ربط میں ہیں اور حجاج کرام کی صحت وسلامتی کے تعلق سے معلومات حاصل کررہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز