حج 2018 : بنگلورو میں 100سے زائد عازمین کے ساتھ دھوکہ دھڑی ، پولیس نے شروع کی جانچ

مقدس سفر کے نام پرعازمین حج کولوٹنے اور ان کی امیدوں پرپانی پھیرنے کا شرمناک واقعہ بنگلورو میں پیش آیاہے۔

Aug 08, 2018 06:08 PM IST | Updated on: Aug 08, 2018 06:15 PM IST

بنگلورو : مقدس سفر کے نام پرعازمین حج کولوٹنے  اور ان کی امیدوں پرپانی پھیرنے کا شرمناک واقعہ بنگلورو میں پیش آیاہے۔ حریم ٹورس نامی ایجنسی پر 100 سے زائد عازمین حج کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ بنگلوروکی تِلک نگر پولیس اس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ یکم اگست سے حریم ٹورس کا دفتر بندہے اور اس کا مالک صبغت اللہ شریف عازمین حج کی رقم اور پاسپورٹ کے ساتھ فرارہے ۔حریم ٹورس نے فی عازم ڈھائی سے تین لاکھ روپئے کی رقمحاصل کی تھی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے صبغت اللہ شریف اوراس کا بیٹا حج اور عمرہ کے سفرسے وابستہ تھے۔

حج 2018 : بنگلورو میں 100سے زائد عازمین کے ساتھ دھوکہ دھڑی ، پولیس نے شروع کی جانچ

بنگلورو میں 100سے زائد عازمین کے ساتھ دیا دھوکہ دھڑی

ادھر گزشتہ ایک ہفتہ سے عازمین حج پریشان ہیں اوران کے حج پرجانے کی امیدیں اب تقریبا ختم ہوچکی ہیں۔ عازمیں حج کے مطابق بھروسہ مند ٹور آپریٹر سمجھ کر بُکنگ کی گئی تھی، لیکن عین وقت پر اس نے دھوکہ دیدیا ۔ پولیس انصاف کا یقین دلا رہی ہے ، لیکن لیکن مرکزی اور ریاستی حج کمیٹیاں خاموش ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز