حج 2018 : تلنگانہ سے300 عازمین حج پر مشتمل پہلا قافلہ مکہ مکرمہ کیلئے روانہ

حج ہاؤس سے عازمین کی روانگی کا منظر انتہائی جذباتی اور روح پرور تھا۔

Aug 01, 2018 06:33 PM IST | Updated on: Aug 01, 2018 06:33 PM IST

حیدرآباد : تلنگانہ کے نائب وزیراعلی محمد محمود علی نے جھنڈی دکھا کر آج صبح سویرے 300  عازمین حج پر مشتمل پہلے قافلہ کوحج ٹرمنل سے ارض مقدس مکہ مکرمہ کے لئے وداع کیا۔ اس موقعہ پر ان کے ہمرا ہ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خان‘ اسپیشل آفیسر و ایکزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس ا ے شکور‘ ارکان حج کمیٹی جناب محمد عارف احمد‘ جناب خواجہ سراج الدین ‘ جناب ایم اے شفیع ‘ جناب ابو طلحہٰ امجد‘ جناب محمد امتیاز خان کے علاوہ اراکین مرکزی حج کمیٹی جناب ارشد میاں اور محترمہ طیبہ آفندی موجود تھے۔

حج ہاؤس سے عازمین کی روانگی کا منظر انتہائی جذباتی اور روح پرور تھا۔ سفید احرام میں ملبوس عازمین تلبیہ پڑھنے میں مصروف تھے۔ ان کے رشتہ داروں اور احباب نے ان کو بادیدہ نم وداع کیا اور ان سے دعاؤں کی گزارشیں کرتے رہے۔

حج 2018 : تلنگانہ سے300 عازمین حج پر مشتمل پہلا قافلہ مکہ مکرمہ کیلئے روانہ

 تلنگانہ سے300 عازمین حج پر مشتمل پہلا قافلہ مکہ مکرمہ روانہ

ایر پورٹ پر عازمین سے بات کرتے ہوئے جناب محمد محمود علی نے ان سے ملک و قوم اور ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کرنے کی خواہش کی اور کہا کہ چیف منسٹر کو عازمین کی فلاح و بہبود سے گہری دلچسپی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی روانگی اورواپسی پرسکون انداز میں ہو اور سعودی عرب میں بھی ان کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے، اسی مقصد کے تحت حجاج کرام کی خدمت ‘ مدد وار رہنمائی کے لئے ریاست تلنگانہ سے خادم الحجاج بھی روانہ کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز